قومی خبریں

اینٹی باڈی ٹیسٹ کِٹس دے رہے غلط ریزلٹ، آئی سی ایم آر نے استعمال کرنے سے کیا منع

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ایم آر نے خود فیلڈ میں جاکر گُآنگجھو وونڈفو بایوٹیک اور جُھہائی لیوزون کی اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس کا جا کر ٹیسٹ کیا اور پایا ہے کہ ان کے نتائج کافی مختلف ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کہا ہے کہ کو کورونا ٹیسٹ میں استعمال کی جانے والی اینٹی باڈی کٹس کے نتائج میں کافی اختلافات دیکھے جا رہے ہیں۔ لہٰذا جن ریاستوں نے اپنی مانگ کی بنیاد پر اینٹی باڈی کٹس خریدی تھی وہ فوراً ان کا استعمال بند کر دیں۔ آئی سی ایم آر نے ریاستوں کو صلاح دی ہے کہ وہ اینٹی باڈی کٹس سپلائر کمپنیوں کو واپس کر دیں۔

Published: undefined

آئی سی ایم آر کی جانب سے آج تمام ریاستوں کو بھیجی گئی ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے اور آر ٹی پی سی آر کٹس گلے اور ناک کے اندر میوکس (سواب ٹیسٹ) ٹیسٹ کورونا کی شناخت کا سب سے بہتر طریقہ ہے، یہ وائرس کے بارے میں جلد پتہ لگا لیتا ہے، آئی سی ایم آر بھی اس کے استعمال کی حمایت کرتی ہیں اور اس کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی جلد شناخت کرکے اسے آئیسولیشن میں بھیجا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

آئی سی ایم نے کہا ہے کہ کچھ ریاستوں نے اینٹی باڈی کا پتہ لگانے کے لیے اپنی مانگ کی بنیاد پر اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس خریدا ہے مگر واضح کیا جاتا ہے کہ یہ کٹس محض سرویلانس اور کورونا کے پھیلاؤ کے بارے میں معلومات دے سکتی ہیں کہ وہ کم ہو رہا ہے یا بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ایم آر نے خود فیلڈ میں جاکر گُآنگجھو وونڈفو بایوٹیک اور جُھہائی لیوزون ڈائگروسٹِکس کی اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس کا جا کر ٹیسٹ کیا اور پایا ہے کہ ان کے نتائج کافی مختلف ہیں اور کئی ریاستوں نے شروع میں یہی مسئلہ ٹیسٹ کے دوران بھی اٹھایا تھا۔ اسے دیکھتے ہوئے تمام ریاستوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ان کمپنیوں سے خریدی گئی اینٹی باڈی کٹس کا استعمال کرنا بند کریں اور انھیں سپلائر کمپنیوں کو لوٹا دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined