
ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@
نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ٹیکری بارڈر آئی ایس بی ٹی منصوبہ کو جلد از جلد نافذ کرنے کے مطالبہ کے ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسپیشل کمشنر وشویندر سنگھ کو ایک باضابطہ میمورنڈم پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس اہم عوامی منصوبہ میں تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دہلی سرکار سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ جون 2024 میں سابق دہلی سرکار نے ٹیکری بارڈر پر دہلی کے چوتھے آئی ایس بی ٹی کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، مگر فروری 2025 میں نئی سرکار کے قیام کے بعد سے اس منصوبہ پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق اس تاخیر کی وجہ سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ شہر کے ٹریفک نظام پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی مفاد سے براہ راست جڑا ہوا ہے اور اس کے مکمل ہونے سے ہریانہ، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے آنے والی بین ریاستی بسوں کی آمد و رفت کو منظم بنایا جا سکے گا۔ اس کے نتیجے میں دہلی کے اندر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
ڈاکٹر کمار نے اس بات کی نشاندہی کی کہ فی الحال ٹیکری بارڈر پر آئی ایس بی ٹی کی عدم موجودگی کے باعث بین ریاستی بسوں کو شہر کے اندر داخل ہونا پڑتا ہے، جس سے شدید ٹریفک جام پیدا ہوتا ہے اور عام شہریوں کو روزمرہ سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید بتایا کہ 24 اپریل 2026 کو انہوں نے اس سلسلے میں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی میمورنڈم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے اس معاملہ کو ٹرانسپورٹ وزیر پنکج سنگھ کو بھیج دیا تھا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس سمت میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے، مگر اب تک کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
ڈاکٹر نریش کمار نے خبردار کیا کہ اگر دہلی سرکار نے اس اہم منصوبہ پر فوری کام شروع نہیں کیا تو کانگریس پارٹی کو وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اسپیشل کمشنر سے مطالبہ کیا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ٹیکری بارڈر آئی ایس بی ٹی منصوبہ کو بلا تاخیر شروع کیا جائے تاکہ دہلی کے ٹریفک اور ماحولیاتی مسائل میں بہتری لائی جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined