قومی خبریں

ٹیکری بارڈر آئی ایس بی ٹی منصوبہ فوری شروع کیا جائے: ڈاکٹر نریش کمار

ڈاکٹر نریش کمار نے ٹیکری بارڈر آئی ایس بی ٹی منصوبہ فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاخیر سے ٹریفک، بھیڑ اور آلودگی کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;DrNareshkr@</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@

 

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ٹیکری بارڈر پر مجوزہ چوتھے انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل یعنی آئی ایس بی ٹی منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ترنجیت سنگھ سندھو کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات سے جڑے اہم منصوبوں میں تاخیر دہلی کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ ٹیکری بارڈر آئی ایس بی ٹی کی منظوری سابق حکومت کے دور میں جون 2024 میں دی گئی تھی۔ اس منصوبے کا مقصد ہریانہ کی سمت جانے والی بین ریاستی بسوں کو منظم کرنا، کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنا اور دہلی میں ٹریفک جام و فضائی آلودگی کے مسائل کو قابو میں لانا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے لیے تقریباً دس ایکڑ زمین بھی مختص کی گئی تھی، جسے پہلے تڑا منڈی کے لیے نشان زد کیا گیا تھا، مگر اب تک اس پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس زمین کو فوری طور پر آئی ایس بی ٹی کے لیے استعمال میں لایا جائے تو ایک طویل عرصے سے زیر التوا منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس ٹرمینل کے قیام سے ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، راجستھان اور چندی گڑھ سے آنے والی بسوں کو دہلی کے بیرونی علاقوں سے ہی منظم طریقے سے چلایا جا سکے گا، جس سے شہر کے اندر غیر ضروری دباؤ کم ہوگا اور عوام کو بہتر سفری سہولت ملے گی۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ یہ منصوبہ دہلی دیہات کے لیے زندگی کی ایک اہم سہولت ثابت ہوگا اور لاکھوں افراد کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اس اہم منصوبے کو نظر انداز کر دیا گیا اور چودہ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد سے جڑی اسکیموں کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف دعووں اور تشہیر میں مصروف ہے جبکہ دہلی کے شہری روزانہ ٹریفک جام، بھیڑ بھاڑ، فضائی آلودگی اور سفری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری گیٹ بس اڈہ پہلے ہی اپنی گنجائش سے زیادہ دباؤ برداشت کر رہا ہے، اس کے باوجود متبادل ٹرمینل کی تعمیر میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء کے درمیان تال میل کی کمی صاف نظر آتی ہے جس کی وجہ سے انتظامی فیصلے سست روی کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بھی دہلی میں آلودگی کی سطح تشویشناک ہے، جو ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے خبردار کیا کہ اگر جلد اس منصوبے پر کام شروع نہ کیا گیا تو دہلی کانگریس وزیر اعلیٰ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی، جس کی مکمل ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined