تصویر ’انسٹاگرام’
دنیا کے امیر ترین کاروباری ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو ہندوستان میں سیٹلائٹ بیسڈ انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے یونیفائڈ لائسنس مل گیا ہے اور ساتھ ہی اسپکٹرم الاٹمنٹ کے لیے پالیسی فریم ورک کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر ٹیلی مواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
ملک میں پہلے موبائل کال کے 30 سال مکمل ہونے پر یہ اعلان کیا گیا۔ سندھیا نے کہا- ’’اسٹار لنک کو ہندوستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات شروع کرنے کے لے یونیفائڈ لائسنس دیا گیا ہے۔ اسپکٹرم الاٹمنٹ اور گیٹ وے تعمیر کے لیے پالسی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے تاکہ خدمات شروع کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔‘‘
Published: undefined
گیٹ وے اسٹرکچر سیٹلائٹ سے ڈاٹا کو ہندوستان میں لانے اور ہندوستان کے انٹرنیٹ دھانچے سے جوڑنے کے لیے ضروری ہوگی۔ بھارتی گروپ حمایت یافتہ یوٹیل سیٹ ون ویب اور جیو ایس ای ایس کو بھی سیٹلائٹ پر مبنی مواصلات خدمات شروع کرنے کے لیے اسپکٹرم الاٹمنٹ کا انتظار ہے۔ سندھیا نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈیجیٹل سفر بہترین رہا ہے۔
Published: undefined
سندھیا نے کہا کہ دور دراز کے گاؤں سے لے کر میٹرو شہروں تک ڈیجیٹل پہنچ نے شہریوں کو بااختیار بنایا ہے اور ہندوستان کو سستی اور جامع ٹکنالوجی کا عالمی قائد بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب 1.2 لاکھ ٹیلی فون کنکشن ہیں اور انٹرنیٹ صارفین 286 فیصد بڑھ کر 97 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ براڈ بینڈ استعمال بھی 2014 کے مقابلے میں 1450 فیصد بڑ کر اب 94.4 کروڑ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر ٹیلی مواصلات نے آگے کہا کہ موبائل ڈاٹا کی شرح میں 96.6 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ہندوستان عالمی سطح پر سب سے سستا ڈاٹا فراہم کرنے والا ملک بن گیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹیلی مواصلات کمپنی بی ایس این ایل کا دوبارہ قدم جمانا بڑی کامیابی ہے۔ سندھیا نے کہا، ’’18 برسوں میں پہلی بار بی ایس این ایل نے مسلسل دو برسوں تک خالص منافع درج کیا ہے۔ اس نے 83000 سے زیادہ 4جی نیٹ ورک سائٹ قائم کیے ہیں، جن میں سے 74000 پہلے ہی چالو ہو چکے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سندھیا نے کہا کہ ملک کے 99.6 فیصد ضلعوں تک 5 جی نیٹ ورک کوریج ہو چکا ہے اور 4.74 لاکھ 5 جی ٹاوروں کے توسط سے 30 کروڑ صارفین اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ فی شخص ماہانہ 5 جی ڈاٹا کھپت 32 جی بی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری آرگنائزیشن سیلیولر آپریٹرس ایسو سی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے ڈائرکٹر جنرل ایس پی کوچر نے تقریب کے دوران کہا، ’’ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیلی کمیونکیشنز کا بازار ہے۔ آج ایک اوسط ہندوستانی صارفین فی مہینہ 21 جی بی سے زیادہ ڈاٹا کا استعمال کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined