قومی خبریں

سری نگر تصادم: جیش کے 3 جنگجو ہلاک، سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار زخمی

جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے پانتھ چوک علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم کے دوران جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ 3 جنگجو ہلاک ہو گئے

یو این آئی
یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے پانتھ چوک علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم کے دوران جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ 3 جنگجو ہلاک جبکہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں سی آر پی ایف جوان سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے ایک جنگجو کی شناخت جیش محمد سے وابستہ سہیل احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ سہیل زیون سری نگر میں پولیس بس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیون حملے میں ملوث تمام ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الگ الگ تصادم آرائیوں میں 9 جنگجوؤں کو مارا گیا۔

Published: undefined

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو پکڑنے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو سری نگر کے مضافاتی علاقے گومندر پانتھ چوک کو محاصرے لے کر جوں ہی ایک رہائشی مکان کے اندر جانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اور ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت چار جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ چھڑ گئی۔ دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہیں لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined