قومی خبریں

پارلیمنٹ احاطے میں گاڑیوں کی رفتار پر لگے گا بریک، ممبران پارلیمنٹ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پیر سے پھر شروع ہو رہا ہے، اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ کے لیے جاری نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں داخل ہوتے وقت گاڑیوں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھیں

پارلیمنٹ ہاؤس / تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی
پارلیمنٹ ہاؤس / تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی 

بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے پارلیمنٹ سیکورٹی سروس نے ممبران پارلیمنٹ اور ان کے ڈرائیوروں کے لیے اہم حفاظتی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق پارلیمنٹ کمپلیکس کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی رفتار کی حد 10 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ پیر سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے والا ہے۔

Published: undefined

سیکورٹی سروس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی مقررہ رفتار کی حد سے تجاوز کرتی ہے تو داخلی راستوں پر نصب جدید ترین حفاظتی آلات جیسے ٹائر کلرز اور روڈ بلاکرز خود بخود متحرک ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں گاڑی کو اچانک روکنا مشکل ہو جائے گا جس سے نہ صرف گاڑی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ اس میں سوار افراد زخمی بھی ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ بوم بیریئر کو عبور کرتے وقت 2 گاڑیوں کے درمیان کم از کم 5 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے، کیونکہ سسٹم ایک وقت میں صرف ایک گاڑی کی اجازت دیتا ہے۔ 13 دسمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پارلیمنٹ کے سیکورٹی نظام کو وقتاً فوقتاً اپ گریڈ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ممبران پارلیمنٹ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تکنیکی خرابی سے بچنے کے لیے سیکورٹی پروٹوکول پرعمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined