قومی خبریں

بنگال: راجیو کمار کو جھٹکا، ذیلی عدالت کا عبوری ضمانت عرضی پر سماعت سے انکار

ضلع کی باراسات عدالت کے جج سنجیو تالوکا نے راجیو کمار کے وکیل سے کہا کہ یہ ایک ذیلی عدالت ہے اور اس عرضی پر سماعت کا اختیار اس کے دائرے میں نہیں آتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیرک پور: شاردا چٹ فنڈ معاملہ میں کولکاتا کے سابق پولس کمشنر راجیو کمار کو منگل کے روز اس وقت جھٹکا لگا جب مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے باراست میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ان کی عبوری ضمانت عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

Published: undefined

ضمانت کے لئے عرضی منگل کی صبح کو ہی راجیو کمار کے وکیل کی طرف سے عدالت میں داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ اس پر سماعت اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ راجیو کمار کو ضلع جج کی عدالت میں عرضی داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع کی باراسات عدالت کے جج سنجیو تالوکا نے راجیو کمار کے وکیل سے کہا کہ یہ ایک ذیلی عدالت ہے اور اس عرضی پر سماعت کا اختیار اس کے دائرے میں نہیں آتا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کولکتہ ہائی کورٹ نے کولکاتا کے سابق پولس کمشنر کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملہ میں گرفتاری سے تحفظ کے اپنے عبوری حکم کو واپس لے لیا تھا۔ عدالت عالیہ نے سی بی آئی کے نوٹس کو منسوخ کرنے سے متعلق راجیو کمار کی عرضی کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔

Published: undefined

راجیو کمار موجودہ وقت میں مغربی بنگال سی آئی ڈی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں۔ وہ گھوٹالہ کی جانچ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔ عدالت عظمی نے 2014 میں چٹ فنڈ کے دیگر معاملوں کے ساتھ اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالہ کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل