قومی خبریں

جادوپور یونیورسٹی کے خصوصی کنووکیشن کی تقریب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

کنووکیشن سے متعلق تمام فیصلے کورٹ میں لیے جاتے ہیں، لیکن اس بار یونیورسٹی کی جانب سے کورٹ کی میٹنگ  اجازت مانگی گئی، جو گورنر نے نہیں دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

راج بھون سے ضروری اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے جادوپور یونیورسٹی کے خصوصی کنووکیشن کی تقریب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ لیکن اگلے اتوار (جس دن خصوصی کنووکیشن ہونا تھا) سالانہ کنووکیشن منعقد ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے ہونہار طلباء کو اسناد دی جائیں گی۔ تاہم نامور شخصیات کو اعزازی ڈی لیٹ دینے کا معاملہ فی الحال معطل رہے گا۔

Published: undefined

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کنووکیشن کے انعقاد کیلئے راج بھون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگرراج بھون سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سی وی آنند بوس یونیورسٹی انتظامیہ سے ملنا نہیں چاہتے ہیں۔ تاہم وزیر تعلیم برتیا باسو اتوار کو سالانہ کنووکیشن تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم کو دعوت نامہ مل گیا ہے۔وہ شرکت سے متعلق جلد ہی فیصلہ کریں گےچیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔

Published: undefined

ہر سال 24 دسمبر کوجادو پور یونیورسٹی میں خصوصی کنووکیشن کی تقریب منعقد  ہوتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کنووکیشن کی تقریب سے قبل کورٹ میٹنگ کی۔ کنووکیشن سے متعلق تمام فیصلے وہیں لیے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار یونیورسٹی کی جانب سے کورٹ سے اجازت مانگی گئی، لیکن گورنر نے نہیں دی۔کورٹ کی میٹنگ نہیں ہونے کی وجہ سے خصوصی کانوو کیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر جادو پور میں طالب علم کی موت کے معاملے میں یونیورسٹی کے موقف سے مطمئن نہیں ہیں۔ اور اسی لیے انہوں نے کنووکیشن کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

Published: undefined

طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کے بعد گورنر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ قصورواروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ لیکن ابھی تک اس حکم پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ ملزمان کو بری ہونے تک یونیورسٹیوں اور ہاسٹلز میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ راج بھون کے ذرائع کے مطابق گورنر بوس نے کنووکیشن تقریب کے حوالے سے ابھی تک کسی فیصلے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر اس وقت تک کورٹ کی میٹنگ نہیں ہونے دی جائے گی جب تک یونیورسٹی انتظامیہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی۔

Published: undefined

تاہم، یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر بدھ دیو سو نے پہلے بتایا تھا کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے حال ہی میں کنووکیشن کے حق میں اپنی رائے دی ہے۔ کنووکیشن بھی ایسا ہی ہوگا۔ تاہم، براتیہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سالانہ کنووکیشن جادوپور میں منعقد ہورہا ہے گرچہ راج بھون نے گرین سگنل نہیں دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ