قومی خبریں

یوپی کے عوام کے پاس ایس پی ہی واحد متبادل:ماتا پرساد پانڈے

ایس پی کی عوامی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن پوری طرح سے بے چین ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ سماج وادی پارٹی سے کیسے مقابلہ کریں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سینئر لیڈر و سابق اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے مایوس ہوچکے یوپی کے عوام کے پاس سماج وادی پارٹی(ایس پی) ہی واحد متبادل ہے۔

Published: undefined

پانڈے نے یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا، "بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے یوپی کے عوام پوری طرح مایوس ہو چکے ہیں اور ان کے لیڈر، ایم ایل اے مایوس ہو کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت سے عوام پوری طرح بیزار ہیں۔ کسان اور نوجوان پریشان ہیں۔ ریاست میں، خاص طور پر چھوٹے کسانوں سے، ان کا دھان مقررہ وقت کے اندر نہیں خریدا گیا اور وہ اپنی پیداوار سستے داموں بیچنے کو مجبور ہوئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے اور وزراء بھی جھوٹے وعدوں سے تنگ ہیں اور استعفیٰ دے رہے ہیں اور ایس پی کی رکنیت حاصل کررہے ہیں ۔سماج وادی پارٹی کی حکومت کو عوام یاد کر رہے ہیں۔ پانڈے نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اور ملک کو آگے لے جانے میں مدد کرے گی۔

Published: undefined

سابق اسپیکر نے کہا کہ ایس پی کی عوامی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن پوری طرح سے بے چین ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ سماج وادی پارٹی سے کیسے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر