لکھنؤ: اتر پردیش میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ لینے کے سلسلے میں یوگی حکومت اور اپوایشن جماعت سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے درمیان زبانی جنگ فی الحال رکتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
یوگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو ایس پی حکومت کے میعاد کے کام بتا رہے اکھلیش نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وارانسی میں کئے گئے امول ڈیری پلانٹ کے سنگ بنیاد کو بھی ایس پی میعاد کار کا فیصلہ قرار دیا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ وارانسی ہی نہیں بلکہ لکھنؤ اور کانپور میں بھی ایس پی حکومت نے امول ڈیری پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی یوگی حکومت نے اس پر عمل آوری میں تاخیر کی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش نے ٹوئٹ کر کے کہا’ ایس پی کے وقت لکھنؤ،کانپور اور بنارس میں امول پلانٹ لگانے کا جو فیصلہ کیا تھا اس پر عمل درآمد میں بی جے پی حکومت نے پورا میعاد کار گذار دیا۔ ’قینچی جیوی، بی جے پی اس حقیقت سے چشم پوشی کرے گی لیکن کوئی امو ل کمپنی سے پوچھے تو وہ دودھ جیسا یہ سفید سچ بتائے گی۔ یوپی کہے آج کا، نہیں چاہئے بھاجپا‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کل ہی وارانسی میں امول کوآپریٹیو ادارے کے تحت بننے والے ’بناس ڈیری پلانٹ‘ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined