قومی خبریں

مودی حکومت نے پانچ سال تک ملک کو گمراہ کیا: سونیا

کانگریس پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو ’بلف ماسٹر‘ بتاتے ہوئے کہا کہ دھوکہ دینا اور ڈرانا مودی حکومت کا کام ہے لیکن کانگریس اپنے مخالفین کا پورا مقابلہ کرے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر اور کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر بدھ کو جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 5 سال کے دوران انہوں نے آئین پر حملہ کیا ہے، پارلیمنٹ کو کمزور کیا ہے، مخالفین کی آواز دبائی ہے اور تنظیموں کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کا گلا دبانے کا کام کیا ہے۔ اس نے سیاسی مخالفین کو کچلا ہے اور ملک کے عوام کو بولنے کی آزادی کو چھینا ہے۔ پارلیمانی روایت کو توڑا گیا ہے اور اسے کمزور کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہو رہی ہے اور ملک کے سب سے بڑے ایوان سے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

انہوں نے لوک سبھا میں کانگریس کےلیڈر ملکارجن کھڑگے اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کےلیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے جمہوری طریقے سے حکومت کے ذریعہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوششوں کا مقابلہ کیا ہے۔

Published: undefined

یوپی اے صدر نے کہا کہ کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی نے کارکنان میں نئی توانائی بھر دی ہے اور مودی حکومت کے غیر جمہوری طور طریقوں کے خلاف اپوزیشن کو بھی متحد کرنے کا کام کیا ہے۔ اب صرف اپوزیشن پارٹیاں کانگریس کی صلاح لیتی ہیں اور انہیں صلاح دیتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اس نئے جوش کے ساتھ ہمیں اب لوک سبھا الیکشن کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت نے ہمارے لیڈروں اور کارکنان میں جوش بھردیا ہے۔ ملک کے عوام بھی حکومت کی جملے بازی کو سمجھنے لگے ہیں۔ اس لئے اب مودی حکومت کا جم کر مقابلہ کرنا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined