قومی خبریں

سونیا گاندھی نے عوام اور ایس پی-بی ایس پی کارکنان کا شکریہ ادا کیا

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئیں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے انہیں کامیاب بنانے کے لئے اپنے پارلیمانی حلقہ کے عوام اور ایس پی۔بی ایس پی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئیں کانگریس کی سابق صدر اور یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے انہیں کامیاب بنانے کے لئے اپنے پارلیمانی حلقہ کے عوام اور ایس پی۔بی ایس پی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے اپنے شکریہ کے خط میں لکھا کہ میں دل سے آپ تمام کی شکرگزار ہوں کہ لوک سبھا کے اس الیکشن میں آپ نے ہر مرتبہ کی طرح مجھ پر اپنا اعتمادایک بار پھر ظاہر کیا۔ کانگریس کے ایک ایک کارکن کے علاوہ سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سوابھیما ن دل کے ساتھیوں نے بھی میری جیت کے لئے محنت کی میں سچے دل سے سب کی شکر گزار ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ میری زندگی آپ سب کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح ہے۔ آپ سے مجھے جو ہمت اور حوصلہ ملتا رہا ہے وہ میری اصل دولت ہے۔ میں نے بھی اپنے اس کنبہ کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی کوشش کی۔ اپنی نجی گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے میں نے اپنی عوامی ذمہ داریوں کو بھی ہر طرح سے ادا کیا ہے۔ میری آگے بھی یہی کوشش رہے گی کہ اس میں کوئی کمی نہیں آنے دوں۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے آگے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آنے والے دن اور بھی مشکلات سے بھرے ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی حمایت اور اعتماد کی طاقت کے سہارے کانگریس ہر چیلنج کو پار کرے گی۔ لڑائی کتنی بھی لمبی ہو میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ملک کے بنیادی اقدار کے دفاع کے لئے کانگریس کے پرانے عظیم لوگوں کی روایات پر عمل کرتے ہوئے میں بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ آپ سے ملی محبت، ہمدردی اور حمایت کے لئے میں آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined