قومی خبریں

کانگریس اقتدار میں ہو یا نہیں لیکن وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے کہا کہ جن لوگوں کو بھی کوئی پریشانی ہو وہ کانگریس کارکنان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور کانگریس کے کنٹرول روم سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کے آخری دن کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ویڈیو کے ذریعہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی کو لڑنے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سونیاگاندھی نے جہاں ڈاکٹرس، طبی اہلکار، صفائی ملازمین اور سماجی خدمت گار کی اس لڑائی میں خاص طور سے تعریف کی وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام لوگ ملک کے عوام کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اور حفاظتی انتظامات کے فقدان کے باوجود بڑے حوصلہ سے کام کر رہے ہیں۔

Published: 14 Apr 2020, 7:38 AM IST

سونیا گاندھی نے اس لڑائی میں عوام کے تعاون کی تعریف کی لیکن انہوں نے ان واقعات کی بھی مزمت کی جن میں طبی اہلکار کو پیٹا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہے اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں وہ ہمیشہ عوام کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

Published: 14 Apr 2020, 7:38 AM IST

سونیا گاندھی نے کہا کہ جن لوگوں کو بھی کوئی پریشانی ہو وہ کانگریس کارکنان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور کانگریس کے کنٹرول روم سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کل کانگریس صدر سونیاگاندھی نے وزیر اعظم کو ایک اور خط لکھا تھاجس میں انہوں کہا تھا کہ فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت غریبوں کو ستمبر 2020 تک مفت اناج مہیا کیا جائے۔ سونیا گاندھی نے گزارش کی تھی کہ جو غریب فوڈ سیکورٹی قانون کے دائرے میں نہیں آتے ہیں، انھیں بھی حکومت ستمبر تک اناج دستیاب کرائے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت نریندر مودی حکومت نے جون مہینے تک مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: 14 Apr 2020, 7:38 AM IST

سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت اپریل سے جو ن تک فی کس 5 کلو اضافی مفت اناج دینے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے طویل اثٖرات کی وجہ سے وہ حکومت کو کچھ مشورہ دینا چاہتی ہیں۔ سونیا نے لکھا تھا کہ سب سے پہلے تو قومی فوڈ سیکورٹی قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کو 10 کلو فی کس اناج دینے کی مدت کو 3 مہینے کے لیے مزید یعنی کہ ستمبر 2020 تک بڑھا دیا جانا چاہیے۔ سونیا نے کہا کہ غریبوں کے سامنے موجود معاشی دشواری کو دیکھتے ہوئے حکومت چاہے تو انھیں مفت اناج دے سکتی ہے۔

Published: 14 Apr 2020, 7:38 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Apr 2020, 7:38 AM IST