قومی خبریں

راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر ’گولی مارو...‘ کے نعرے، سی اے اے کے 6 حامی حراست میں

دہلی میٹرو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوج دیال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ صبح 10.52 کے قریب ہوا اور کچھ لوگوں نے اچانک وہاں نعرے بازی شروع کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میٹرو کے مشہور اسٹیشن راجیو چوک کے اندر اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب اچانک کچھ بھگوا کپڑے پہنے ہوئے لوگ نعرے بازی کرنے لگے۔ یہ سب دیش کے غداروں کو، گولی مارو ... کو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ نعرے لگانے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ سی اے اے کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

میٹرو اسٹیشن پر اس طرح نعرے لگانے کے بعد، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے فوری کارروائی کی اور ان لوگوں کو دہلی میٹرو ریل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ان چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Published: undefined

دہلی میٹرو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کارپوریٹ مواصلات) انوج دیال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ صبح 10.52 کے قریب ہوا اور کچھ لوگوں نے اچانک وہاں نعرے بازی شروع کر دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی ایم آر سی نے نعرے بازی کرنے والے لوگوں کو مسافر قرار دیا ہے۔

Published: undefined

ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر موجود میٹرو اسٹاف اور حفاظتی اہلکار نے نعرے لگانے والوں کو مزید کارروائی کے لئے فوری ڈی ایم آر سی پولیس کے حوالہ کر دیا۔ دہلی میٹرو کے آپریشن اور بحالی ایکٹ 2002 کے تحت میٹرو احاطے کے اندر کسی بھی طرح کا مظاہرہ ممنوع ہے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو میٹرو کمپلکس سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined