قومی خبریں

ممبئی: ریٹائرڈ نیوی افسر کی پٹائی، شیو سینا کے 6 کارکن گرفتار

ریٹائرڈ نیوی افسر کی طرف سے درج کرائے گئے بیان کے مطابق کملیش کدم نامی ایک شخص نے سب سے پہلے فون پر ان کا نام اور پتہ معلوم کیا اس کے بعد دوپہر کے وقت بلڈنگ سے نیچے بلا کر ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

ممبئی: ریٹائرڈ نیوی افسر کی پٹائی
ممبئی: ریٹائرڈ نیوی افسر کی پٹائی 

ممبئی: ممبئی میں ہندوستانی بحریہ (انڈین نیوی) کے ایک سبکدوش افسر کی پٹائی کے معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے۔ واقعہ کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شیو سینا کے 6 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سمنا نگر پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے کارکنان میں شیو سینا کے شاکھا پرمکھ (یونٹ انچارج) کملیش کدم بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کے روز بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل بھات کھلکر نے الزام عائد کیا تھا کہ ایک ریٹائرڈ نیوی افسر پر شیو سینا کے کارکنان نے محض اس لئے دھاوا بول دیا کیوں کہ انہوں نے ادھو ٹھاکرے کے ایک کارٹون کو سوشل میڈیا پر فارورڈ کیا تھا۔

Published: undefined

گرفتار کیے گئے شیو سینکوں میں کملیش کدم کے علاوہ سنجے شانتا رام، راکیش راجا رام، پرتاپ موتی رام جی، سنیل وشنو دیسائی اور راکیش کرشنا شام ہیں۔ متاثرہ کی طرف سے درج کرائے گئے بیان کے مطابق کملیش کدم نامی ایک شخص نے سب سے پہلے فون پر ان کا نام اور پتہ معلوم کیا اس کے بعد دوپہر کے وقت بلڈنگ سے نیچے بلا کر ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ یہ واقعہ سوسائٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا اور فوٹیج کو اب سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بھی اس واقعہ پر ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’بہت افسوسناک اور حیران کر دینے والا واقعہ... ریٹائرڈ نیوی افسر کو غنڈوں نے اس لئے مارا کہ انہوں نے صرف ایک پیغام واٹس ایپ پر فارورڈ کیا تھا۔ اسے روکیے محترم ادھو ٹھاکرے جی۔ ہم ان غنڈوں پر سخت کاررروئی کیے جانے اور سزا دیئے جانے کی مانگ کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined