قومی خبریں

بجٹ کے بعد سیتارمن کی ہو سکتی ہے ’وزارت مالیات‘ سے چھٹی!

لگاتار گرتی معیشت کے درمیان سیاسی گلیاروں میں خبریں گشت کر رہی ہیں کہ آئندہ یکم فروری کو بجٹ پیش ہونے کے بعد نرملا سیتارمن کی وزارت مالیات سے چھٹی ہو جائے گی ان کی جگہ کے. وی. کامتھ لیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئندہ بجٹ کو لے کر ملک بھر میں جاری بحث کے درمیان راجدھانی دہلی کے اقتدار کے گلیاروں میں کچھ اور ہی بحث تیزی کے ساتھ پھیلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ خبر ہے کہ آئندہ یکم فروری کو مالی سال 21-2020 کا عام بجٹ پیش ہونے کے بعد مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی چھٹی ہو سکتی ہے اور ان کی جگہ بینکنگ شعبہ کی مشہور ہستی کے وی کامت کو ذمہ داری مل سکتی ہے۔

Published: undefined

’نیشنل ہیرالڈ‘ کو ملی خبر کے مطابق ملک کی لگاتار بگڑتی معیشت کو لے کر مودی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ سرکردہ قیادت معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے سیتارمن کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ بحث گرم ہے کہ مودی حکومت کی اعلیٰ قیادت نرملا سیتارمن اور ان کے معاون وزیر انوراگ ٹھاکر کی جگہ ماہرین کو لانے پر غور کر رہی ہے۔

Published: undefined

نرملا بریگیڈ سے ناخوش مودی حکومت تیزی سے بگڑتی معیشت کو سنبھالنے کے لیے کامت کو ذمہ داری دینا چاہتی ہے۔ کامت بینکنگ سیکٹر کی مشہور ہستی ہیں اور فی الحال برکس بینک کے چیئرمین ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی خبر ہے کہ رائٹ وِنگ نظریہ کے حامی سوپن داس گپتا اور نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت کو بھی وزارت میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس نے بھی نامعلوم ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بجٹ کے بعد سیتارمن کی جگہ کے وی کامت کو وزیر مالیات کے عہدہ پر تقرری مل سکتی ہے۔ کامت برکس بینک کے چیئرمین بننے سے پہلے کئی دیگر اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وہ انفوسس کے چیئرمین اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے نان ایگزیکٹیو چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ کامت پنڈت دین دیال پٹرولیم یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرس کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کامت سال 2010 سے ہاسٹل واقع تیل کمپنی اسکلمبرگر اور انڈین فارماسیوٹیکل مینوفیکچررر کمپنی لوپن کے بورڈ میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ بھی سنبھال رہے ہیں۔

Published: undefined

فی الحال ان سب مباحث کے درمیان وزیر مالیات نرملا سیتارمن یکم فروری کو پارلیمنٹ میں مالی سال 21-2020 کے لیے عام بجٹ پیش کریں گے۔ گزشتہ ایک سال سے ملک کی معیشت کے لیے آ رہی فکر انگیز خبروں کے درمیان اس بجٹ کو لے کر ملک کے تمام سیکٹر اور طبقات کو بہت امیدیں ہیں۔ حالانکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ماہرین معیشت کو آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی شرح دھیمی رہنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined