قومی خبریں

ایس آئی ٹی تحقیقات کا مقصد بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے بڑے لیڈران کو بچانا ہے: کشوری لال شرما

امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ کشوری لال نے کہا کہ کانگریس کو ایس آئی ٹی تحقیقات پر بھروسہ نہیں ہے اور یہ صرف بڑے اور طاقتور لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے۔

<div class="paragraphs"><p>میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما (ویڈیو گریب)</p></div>

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما (ویڈیو گریب)

 

اترپردیش کے امیٹھی سے کانگریس رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے ایودھیا کے رام مندر میں چندے کی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کی ایس آئی ٹی تحقیقات کو محض دکھاوا قرار دیا ہے۔ انہوں نے پیر کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ایس آئی ٹی تحقیقات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بڑے لیڈران کو بچانے کی کوشش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس اس کے خلاف پورے ملک میں عوامی بیداری مہم چلائے گی۔

Published: undefined

امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ کشوری لال نے کہا کہ کانگریس کو ایس آئی ٹی تحقیقات پر بھروسہ نہیں ہے اور یہ صرف بڑے اور طاقتور لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق ’ڈبل انجن‘ کی حکومت اس معاملے کی جانچ میں حقائق کو چھپانے اور اس میں ملوث بڑے لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں وی ایچ پی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے بڑے لیڈران شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ کشوری لال کے مطابق اگر رام مندر چوری معاملے کی صحیح طریقے سے تحقیقات ہو جائے تو ’دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔‘ صرف 8 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا کافی نہیں ہے، کیونکہ اس کے پیچھے کے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے پر ملک بھر میں عوامی بیداری مہم چلائے گی اور بی جے پی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے رکھے گی۔ کیونکہ ’جو رام کے نہیں ہوئے، وہ ملک کے کیا ہوں گے۔‘

Published: undefined

کشوری لال شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک کا نوجوان بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہے، طلبہ پیپر لیک سے پریشان ہیں اور خودکشی کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کچھ منتخب لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل کو ایودھیا جائیں گے اور ’رام للا‘ کے درشن کریں گے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined