قومی خبریں

رام مندر نذرانہ چوری معاملہ: 3 دن بعد بھی ایس آئی ٹی نے نہیں سونپی رپورٹ، سینئر عہدیداروں کو بچانے کی کوشش کا اندیشہ

ایس آئی ٹی نے ایک طرف مجرمانہ عمل کرنے والوں کی فہرست تیار کی ہے اور دوسری طرف لاپرواہی برتنے والے بینک افسران اور ٹرسٹ کے عہدیداروں کے نام بھی رپورٹ میں شامل کئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رام مندر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رام مندر، تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے ایودھیا واقع رام مندر میں نذرانے کی چوری معاملے میں جاری گھمسان کے دوران اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرسٹ کے بڑے عہدیداروں کو بچانے کی جدوجہد چل رہی ہے تاکہ وہ بے داغ رہ سکیں۔ خبروں کے مطابق ایس آئی ٹی کو لکھنؤ واپس ہوئے 3 دن ہو چکے ہیں لیکن اب تک ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

Published: undefined

کہا جارہا ہے کہ چوری کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد سے ٹرسٹ کے عہدیدار اسے دبانے میں مصروف تھے۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم نے 6 دن تک ایودھیا میں تفتیش کر کے نذرانے میں ہیرا پھیری کے ثبوت جمع کئے۔ چھان بین میں یہ بھی سامنے آیا کہ عہدیداروں نے اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ کر کس طرح  رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کو مندر انتظامیہ میں کام پر رکھا ہوا تھا۔ اس لئے ایس آئی ٹی نے ایک طرف مجرمانہ عمل کرنے والوں کی فہرست تیار کی اور دوسری طرف لاپرواہی برتنے والے بینک افسران اور ٹرسٹ کے عہدیداروں کے نام بھی رپورٹ میں شامل کئے۔

Published: undefined

فہرست میں ایک بڑا نام بھی شامل ہے جن کا مندر کے ٹرسٹ میں سب سے اہم کردار مانا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس نام کو لے کر کئی طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں تاخیر کی وجہ بھی اسی نام کو مانا جا رہا ہے۔ جب تک اس بارے میں اوپر یعنی دہلی سے ہدایات نہیں ملیں گی تب تک کوئی کارروائی ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

معاملے میں کنسٹرکشن کمیٹی کے گوپال راؤ سرخیوں میں ہیں۔ ان کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہفتے کی شام ایس آئی ٹی کے لوٹنے کے بعد گوپال راؤ کرناٹک چلے گئے اور وہاں منعقد پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔ اس کے فوٹو اور ویڈیو بھی وائرل ہوئے ہیں۔ پہلے بتایا جا رہا تھا کہ ایس آئی ٹی نے مندر انتظامیہ سے وابستہ سبھی لوگوں کے ضلع سے باہر جانے پر روک لگا دی ہے۔

Published: undefined

پیر کے روز ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں جسٹس پنکج بھاٹیہ اور جسٹس امیتابھ کمار رائے کی تعطیلی بینچ کے سامنے پی آئی ایل سماعت کے لیے درج تھی۔ وقت کی کمی کی وجہ سے عدالت اس پر سماعت نہیں کر سکی اور اب 24 جون کو سماعت ہو سکتی ہے۔ ایڈووکیٹ موہت اشوک کی جانب سے دائر پی آئی ایل میں ایودھیا کے شری رام مندر کے نذرانے میں آنے والی رقم کے مبینہ غبن کی جانچ سی بی آئی یا کسی آزاد ایجنسی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی اے جی سے پورے معاملے کا آڈٹ کرائے جانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔  

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined