قومی خبریں

سنگل ونڈو اسکیم کو موثر بنایا جائے گا: اشوک گہلوت

گہلوت نے نئی صنعت لگانے کے بارے میں بنائے گئے ویب پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں جلد ہی نئی صنعتی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا اور سنگل ونڈو اسکیم کو موثر بنایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جےپور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاست میں جلد ہی نئی صنعتی اسکیم کا اعلان کرنے کے ساتھ سنگل ونڈو اسکیم کو موثر بنایا جائے گا۔

Published: undefined

گہلوت نے نئی صنعت لگانے کے بارے میں بنائے گئے ویب پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں جلد ہی نئی صنعتی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا اور سنگل ونڈو اسکیم کو موثر بنایا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگل ونڈو اسکیم کا قانون تو بنا دیا گیا، لیکن یہ موثر نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری ڈی بی گپتا کو اس قانون کو مضبوط بنانے کے لئے دو مہینے میں کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے کہا کہ مندی کے دور میں بے روزگاری کا مسئلہ ہے، صنعتی دھندے بھی مندی کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروباری بننے کے لئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباریوں کے مطابق ماحول بنانے کے لئے حکومت کوشاں ہے۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے کہا ریاست میں سرمایہ تبھی آپائے گا جب قانون کے نظام میں مضبوطی آئے گی اور افسروں اور لیڈروں کا بھی تعاون ملے گا۔ کسانوں کو بھی 10 ایکڑ میں زرعی پروسیسنگ کی بنیاد پر صنعت قائم کرنے کے لئے حکومت کی اجازت لینے کے عمل کو پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ کونسل کی بھی تشکیل کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

صنعتوں کے لئے پانی مہیا کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گہلوت نے کہا کہ پانی کے لئے افراتفری مچی ہوئی ہے، ہینڈ پمپ اور ٹیوب ویل کھودے جانے سے اس میں تھوڑا فرق پڑا ہے، لیکن مسئلہ ابھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لئے بھی پانی کا انتظام کیا جائےگا۔

Published: undefined

گزشتہ بی جےپی حکومت میں رسرجنٹ راجستھان پروگرام کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام بری طرح ناکام رہے ہیں اور ایک بھی سرمایہ اس میں نہیں آیا۔ گجرات میں بھی ایسے پروگراموں کا حقیقی مقصد پورا نہیں ہوا۔ نئے کاروباریوں کے لئے حکومت کی اجازت نہ لینے کے عمل کے بارے میں گہلوت نے کہا کہ آج اس بارے میں ویب پورٹل کا افتتاح کیا گیا ہے اس میں کاروباری کو ویب پورٹل سے پاوتی سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد صنعت کھولنے کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس میں تین سال تک کاروبار کا جائزہ نہیں لیا جائے گا اور اس کے بعد بھی ضروری عمل پورے کرنے کے لئے چھ مہینے کا وقت اور دیا جائےگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined