قومی خبریں

کورونا: کنیکا کپور نے لی راحت کی سانس، چھٹے اور ساتویں ٹیسٹ رپورٹ میں ملی خوشخبری

آخری دو مرتبہ رپورٹ منفی آنے کی وجہ سے اگرچہ گلوکارہ کنیکا کپور کو ایس جی پی جی آئی سے نکال دیا جائے گا۔ لیکن انہیں اگلے 14 دنوں تک گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اس دوران ان کی لگاتار جانچ بھی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: متعدد بار کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد بلآخر بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کی آخری دو رپورٹیں منفی آئی ہیں اور اب اسپتال انتظامیہ ان کو پیر یعنی آج ڈسچارج کرنے کی تیاری میں ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پیر کی صبح جاری کی گئی گلو کارہ کی ساتویں رپورٹ دوسری بار بھی منفی آئی ہے۔ انتظامیہ نے اتوار کو جانچ کے نمونے لئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آخری دو مرتبہ رپورٹ منفی آنے کی وجہ سے اگرچہ گلوکارہ کو ایس جی پی جی آئی سے نکال دیا جائے گا۔ لیکن انہیں اگلے 14 دنوں تک گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اس دوران ان کی لگاتار جانچ بھی ہوگی۔

Published: undefined

ابتداء میں کنیکا کپور نے ایس جی پی جی آئی میں اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا تھا لیکن سختی کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے کو مانتے ہوئے ان کے ساتھ کوآپریٹ کیا۔ کنیکا کپور کے اندر کووڈ۔19 کی تصدیق کے بعد متعدد سیاسی لیڈروں بشمول یوپی کے وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ نے خود 14 دنوں کے لئے قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ تمام افراد جو کنیکا کپور کے رابطے میں آئے تھے جن میں ان کے والدین اور افراد خانہ بھی شامل تھے سب کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے خود کو گھر میں قرنطنیہ میں رکھنے کی ہدایت کے باجود متعدد سماجی پروگرام میں شرکت کرنے کی پاداش میں لکھنؤ پولیس نے کنیکا کپور کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز