
علامتی تصویر / اے آئی
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر جمعرات کے روز فیوچر ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں کریش کر گئیں۔ ایک طرف چاندی کی قیمت میں 5000 روپے سے زیادہ کی گراوٹ آئی اور یہ 2.03 لاکھ روپے فی کلوگرام کی سطح پر آگئی۔ وہیں فیوچر گولڈ بھی بری طرح پھسل گیا اور اب 1.44 لاکھ روپے فی 10 گرام کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ویسے تو چاندی کی قیمت میں گزشتہ 4 دنوں سے مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، لیکن جمعرات کے روز یہ گراوٹ تیز ہو گئی۔
ایم سی ایکس پر کاروبار شروع ہوتے ہی 4 دسمبر کی ایکسپائری والی ایک کلو چاندی کی قیمت گرتے ہوئے 203798 روپے پر آگئی، جبکہ گزشتہ کاروباری دن یہ قیمتی دھات 209168 روپے پر بند ہوئی تھی۔ اس حساب سے چاندی ایک ہی جھٹکے میں 5370 روپے فی کلوگرام سستی ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں گراوٹ پر نظر ڈالیں، تو پہلے بتا دیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں ایم سی ایکس سلور ریٹ نے پہلی بار 4 لاکھ روپے کی تاریخی سطح کو عبور کیا تھا، اور چاندی سبھی ریکارڈ توڑتے ہوئے 420048 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ موجودہ قیمت کی بنیاد پر دیکھا جائے تو اب اس بلند ترین سطح سے چاندی 216250 روپے سستی مل رہی ہے۔
صرف چاندی ہی نہیں، بلکہ سونے کی فیوچر قیمت میں بھی زبردست گراوٹ آئی ہے۔ ایم سی ایکس پر 4 دسمبر کی ایکسپائری والا 10 گرام 24 کیرٹ سونے کا ریٹ جمعرات کے روز بازار کھلتے ہی گر کر 144311 روپے پر آگیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز سونا146079 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو سونا 1768روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے لے کر گراوٹ تک کی بات کریں، تو پہلے بتا دیں کہ جنوری کے اس ہفتے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کے روز فیوچر ٹریڈنگ میں سونے کی قیمت 147918 روپے فی 10 گرام پر بند ہوئی تھی۔ وہیں جمعرات کے روز خبر لکھے جانے تک سونے کی قیمت 3607 روپے تک گر گئی تھی۔ اکتوبر کے مہینے پر نظر ڈالیں تو 30 ستمبر کو 10 گرام سونے کی قیمت 149036روپے تھی اور اب تک یہ 4725 روپے فی 10 گرام سستی ہو چکی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔