قومی خبریں

شری امرناتھ جی یاترا انسانی بہبودی کی علامت ہے: منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ 'شری امر ناتھ جی یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے یہ یاترا انسانی بہبودی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی کی علامت ہے'۔

منوج سنہا، تصویر یو این آئی
منوج سنہا، تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ شری امرناتھ جی یاترا انسانی بہبودی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی اس یاترا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز ریڈیو پروگرام 'عوام کی آواز' کے دوران کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'شری امر ناتھ جی یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے یہ یاترا انسانی بہبودی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی کی علامت ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی اس یاترا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ سنہا نے کہا کہ عرصہ دراز سے پورا معاشرہ اور تمام مسلکوں سے وابستہ لوگ یک جٹ ہو کر ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی بھر پور شرکت یقینی طور پر اس سال کی یاترا اور ثقافت و روحانیت کے تہوار کو کامیاب بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں ماہ گزشتہ سری نگر میں منعقد ہونے والے کامیاب جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے لئے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں سیاحت کے فروغ کے لئے خاص طور نوجوانوں کی طرف سے زبردست رد عمل ملا ہے'۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مشن امرت سارو ور کو بھی جموں و کشمیر کے تمام پنچایتوں سے کافی رسپانس ملا ہے اور یہ آبی ذخائر کو بحال کرنے کے لئے ہمارے مستحکم عزم کا ثبوت اورجن بھاگیداری کی طاقت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں دیہی اور شہری علاقوں میں ان عناصر کو الگ کرنے کی ضرورت ہے جو جموں وکشمیر کو پیچھے رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہندوسان کو معیشت کا نیا پاور ہاؤس بنانے کے لئے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined