
نئی دہلی/ اٹاری: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرتارپور گلیارے کے سلسلے میں بات چیت میں بدھ کو تھوڑی پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریق اس بات پر رضامند ہیں کہ یہ گلیارے پورے سال کھلے رہیں گے اور عقیدت مندوں کے لئے تنہایا گروپ میں یاترا کرنے کا متبادل کھلا رہے گا۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
ذرائع نے بتایا کہ کچھ اہم مسائل کے سلسلے میں تنازع کی وجہ سے معاہدہ کو آخری شکل نہیں دی جاسکی۔ پاکستان گردوارہ کرتاپور صاحب کے یاترا کرنے کےلئے عقیدت مندوں سے سروس ٹیکس وصولنے پر بضد ہے جس پررضامندی نہیں ہوسکی۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
پاکستان میں گردوارہ احاطے میں ہندوستانی سفارت خانہ کے افسر اور پروٹوکول افسر کی موجودگی کی اجازت دینے کے سلسلے میں اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان سے اس مسئلہ پر دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے۔ دونوں ممالک عقیدت مندوں کی آمدورفت کے لئے محفوظ ماحول یقینی بنانے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے پاکستان سے عقیدت مندوں کی سہولت کے لے ہر دن ان کے ساتھ ایک پروٹوکول افسر جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
واضح رہے کہ کرتار پور صاحب گلیارے سے متعلق رسمی بات چیت کے تیسرے دور کی بات بات چیت بدھ کو پنجاب کے اٹاری میں ہوئی۔ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری کی قیادت میں بات چیت کے لئے پہنچنے والے ہندوستانی وفد نے وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST