قومی خبریں

شولا پور: پولیس کمشنر نے اپنے گھر پر معصوم روزہ داروں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا

شولا پور میں پولیس کمشنر نے انوکھی پہل کرتے ہوئے اپنے گھر پر معصوم روزہ داروں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، اس موقع پر بچوں نے اذان دی، نماز پڑھی اور ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعائیں کیں

تصویر محی الدین التمش
تصویر محی الدین التمش 

ممبئی: ایک ایسے وقت میں جب ملک میں کہیں افطار پارٹی کے انعقاد کے نام پر سیاست ہو رہی ہے اور کہیں یونیورسٹی کیمپس میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت منعقد کی جانے والی افطار پارٹی کے خلاف محاز آرائی کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشیش کی جا رہی ہے، مہاراشٹر کے شولارپور کے پولیس کمشنر ہریش بیجل نے ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے محبت و اخوت کی ایک نادر مثال قائم کرتے ہوئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر معصوم روزہ داروں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

Published: undefined

اس افطار پارٹی میں شولاپور شہر کے 100 سے زیادہ معصوم روزہ داروں نے شرکت کی۔ پولیس کمشنر ہریش بیجل کو جب یہ پتہ چلا کہ بچے بھی ماہ رمضان کا روزہ رکھتے ہیں تو ان کے دل میں معصوموں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کا خیال پیدا ہوا۔ اس افطار کا اہتمام شب قدر کے 26 ویں روزے کو کیا گیا۔

Published: undefined

شولاپور کے سوشل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر آصف اقبال نے قومی آواز کو بتایا کہ بڑوں کے لئے تو افطار پارٹی کا اہتمام اکثر کیا جاتا ہے لیکن شولاپور کے پولیس کمشنر ہریش بیجل نے بچوں کی افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افطار پارٹی میں زیادہ تر اردو اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ بچوں میں ایک بڑی تعداد سوشل ہائی اسکول شولاپور کے طلبہ و طالبات کی تھی۔

Published: undefined

افطاری کے نظم کے بعد احاطے میں نماز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر روزہ دار طالب علم ابراہیم شیخ نے اذان پڑھی اور دوسرے روزہ دار بچے سعد شیخ نے نماز پڑھائی، جبکہ سمیر سید نے دعا کرائی۔ اس موقع پر ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

Published: undefined

آصف اقبال نے بتایا کہ پہلی جماعت سے چوتھی جماعت کے بچوں نے اس افطار پارٹی میں شرکت کی اور ان میں بیشتر بچے ایسے تھے جنہوں نے پہلی بار ماہ رمضان کے مکمل روزے رکھے ہیں۔ اس موقع پر موجود بچوں کے والدین نے افطار پارٹی کے انعقاد پر کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined