قومی خبریں

کیرالہ انتخابات: بی جے پی کو جھٹکا! تین این ڈی اے امیدواروں کی نامزدگیاں منسوخ

کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے تین امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں منسوخ ہونے کے بعد آج کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ علات عالیہ عرضیوں پر سماعت کے لئے آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

ترواننت پورم: کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے تین امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں منسوخ ہونے کے بعد آج کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ علات عالیہ عرضیوں پر سماعت کے لئے آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔ ریاست میں آئندہ 6 اپریل کو پولنگ اسمبلی انتخابت کے لئے پولنگ ہوگی۔

Published: 21 Mar 2021, 10:40 AM IST

خیال رہے کہ تھلاسیری، گرویایور اور دیوی کولم میں نامزدگیوں کی جانچ کے بعد متعلقہ پولنگ افسران نے گزشتہ روز نامزدگیوں کو خارج کر دیا۔ کنور ضلع میں تھلاسیری اور تریچور ضلع میں گرووایور سیٹ سے بی جے پی امیدواروں کے نامزگیاں خارج ہونا پارٹی کے لئے شدید جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

Published: 21 Mar 2021, 10:40 AM IST

اڈوکی ضلع کی تیسری سیٹ دیوی کولم سے بی جے پی کی حلیف جماعت اے آئی اے ڈی ایم کی امیدوار کی نامزدگی خارج کی گئی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار دھن لکشمی کی نامزدگی مبینہ طور پر فارم کو مکمل طور پر پُر نہ کرنے کے سبب منسوخ کی گئی ہے۔

Published: 21 Mar 2021, 10:40 AM IST

تھلاسیری سے بی جے پی نے کنور ضلع سے پارٹی صدر این ہری داس کو میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں 22125 ووٹ حاصل کئے تھے۔ ہری داس کا کی نامزدگی ان کے پرچہ نامزدگی پر بی جے پی کے قومی صدر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔

گرووایور میں بی جے پی کی خاتون ونگ کی ریاستی صدر نویدتا کی نامزدگی منسوخ کی گئی۔ انہوں نے پرچہ میں ریاستی بی جے پی کے صدر کا نام درج نہیں کیا تھا۔

Published: 21 Mar 2021, 10:40 AM IST

خیال رہے کہ کیرالہ انتخابات کے لیے بی جے پی نے 112 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے 115 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 سیٹوں کو اتحادی پارٹیوں کے مابین تقسیم کیا جائے گا۔ میٹرو مین ای سری دھرَن، پلکڑّ سے انتخاب لڑیں گے۔

بی جے پی کے سابق صدر کے راج سیکھرن، نیموم حلقے سے اور سابق مرکزی وزیر کے جے ایلفونز، کنجیرا پلّی اسمبلی حلقے سے انتخابی مقابلہ کریں گے، جبہ ریاستی بی جے پی کے سربراہ کے سریندرن، دو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔

Published: 21 Mar 2021, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Mar 2021, 10:40 AM IST

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ