قومی خبریں

تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئی بات نہیں: شیوپال

عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیوپال کہا کہ ’’یہاں کے لوگوں نے ہمارے خاندان کو بہت اونچائیوں پر پہنچایا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا (پی ایس پی ایل) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے فلمی گانے کے دو مصرعوں کے ذریعہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر طنز کستے ہوئے کہا ’’تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئی بات نہیں۔ تم کسی غیر کو چاہوگے تو مشکل ہوگی‘‘۔

Published: undefined

یادو نے سنیچر کی رات اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر کے رام لیلا میدان میں منعقد آل انڈیا کوی سمیلن کا افتتاح کرتے ہوئے بلواسطہ طور پر ان سماج وادیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو مبینہ طور پر اسمبلی انتخابات میں انہیں شکست سے دو چار کرنے کی سازش کررہے تھے۔

Published: undefined

یادو نے دعوی کیا کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ان کو ہرانے کے لئے بڑے پیمانے پر شازش کی گئی لیکن عوام نے انہیں سرماتھے لگا کر پھر سے جیت دلاکراسمبلی بھیجا۔ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہاں کے لوگوں نے ہمارے خاندان کو بہت اونچائیوں پر پہنچایا ہے۔

Published: undefined

ہمارے بھائی نیتا جی ملائم سنگھ یادو سات بار رکن اسمبلی اور چار بار رکن پارلیمان رہے ہیں۔یہ سب نیتا جی کا حلقے کے عوام سے لگاؤ اور ان کی لگن کی وجہ سے ممکن ہوا۔سال 1996 سے مجھے یہاں کی عوام نے لگاتا چار بار رکن اسمبلی بنایا اور اس وقت بھی ہوں۔

Published: undefined

پی ایس پی ایل سربراہ نے کہا ’’آپ نے مجھے 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت سے ہمکنار کر ے اعزاز دینے کا کام کیا اور میرے مخالفین کے منصوبوں پر پانی پھیرا۔ میرا دل ہر وقت جسونت نگر میں ہی رہتا ہے۔میں بلائے۔بن بلائے یہاں آتا رہتا ہوں۔ یہاں کی عوام سے ہمارا رشتہ ’عاشق۔معشوق‘ جیسا ہے۔ آپ لوگ میرے اپنے ہیں۔ نیتا جی اور میں کبھی نہیں بھولیں گے۔ شیوپال سنگھ یہ کہنے سے بھی نہیں چوکے کہ اپنوں کا احترام کرنے سے ترقی اور گھمنڈ کرنے سے تنزلی ملتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined