قومی خبریں

’فری بی کلچر‘ پر شیوسینا یو بی ٹی کا ٹرمپ اور مودی کی سیاست سے موازنہ، کہا ’یہ جمہوریت کے لیے خطرہ‘

’سامنا‘ میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ میں ٹرمپ اور ہندوستان میں پی ایم مودی کی جانب سے فروغ دیے گئے ’فری بی کلچر‘ نے جمہوری اقدار کو کمزور کیا ہے اور انسانی وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب</p></div>

ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب

 

شیوسینا (یو بی ٹی) نے ہفتہ کو انتخابات کے وقت ’فری بی کلچر‘ (مفت تحائف بانٹنے) کی بڑھتی ہوئی عالمی ثقافت پر سخت تنقید کی۔ پارٹی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مجوزہ ’ٹرمپ ڈویڈنڈ‘ منصوبہ اور ہندوستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کے درمیان مماثلتیں بتائیں۔ پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ میں شائع ایک اداریے میں شیو سینا (یو بی ٹی) الزام عائد کیا کہ امریکہ میں ٹرمپ اور ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے فروغ دی گئی ’مفت چیزیں بانٹنے کی ثقافت‘ (فری بی کلچر) نے جمہوری اقدار کو کمزور کیا ہے اور انسانی وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔

اداریے میں کہا گیا ہے کہ جہاں ہندوستان میں ’لاڈکی بہن‘ اور ریاستوں میں اسی طرح کے فلاحی پروگرام چل رہے ہیں، دوسری جانب اگر ریپبلکن کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو ہر بالغ امریکی کے بینک اکاؤنٹ میں 5,000 ڈالر جمع کرنے کی ٹرمپ کی تجویز بھی انتخابات کے وقت ووٹروں کو لبھانے والا قدم ہی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے مطابق ٹرمپ کی مجوزہ ’ٹرمپ ڈویڈنڈ‘ براہ راست نقد رقم کی منتقلی کے ذریعے انتخابی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا منصوبہ نافذ کرنے سے امریکی خزانے پر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا، جبکہ ملک کا قومی قرض پہلے ہی 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور سالانہ مالیاتی خسارہ 1.8 ٹریلین ڈالر ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔