قومی خبریں

سوشانت سنگھ معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ حماقت ہے: شیوسینا

اب تک سوشانت معاملے میں جو تفتیش ہوئی ہے وہ ٹھیک ڈھنگ سے کی گئ ہے اور کسی بھی سمت میں اس معاملے میں ممبئی پولیس نے کوئی کوتاہی نھیں برتی ہے-

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شیو سینا نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے پوتے پارتھ پوار کی جانب سے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کراے جانے کے مطالبے کو بچکانہ اوربے وقوفی" قرار دیا۔ پارتھ پوارڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کے فرزند بھی ہیں۔
شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا ' میں لکھے گےاداریہ میں تحریر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ کوئی پارتھ کا غلط استعمال کر رہا ہو۔

Published: undefined

ادارتی مضمون کے مطابق ، "پارتھ پوار نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو خط لکھا کر سوشانت سنگھ راجپوت کیس کوسی بی آئی کے حوالے کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ ایک سوچی سازش کا حصہ ھو سکتا ہے اور انہیں استعمال کیا جا رہا ہو -

Published: undefined

اداریہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ کچھ تجربہ کار افراد سی بی آئی انکوائری کے مطالبہ کی پشت پناہی بھی کررہے ہیں انھیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مہاراشٹر کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی سازش رچی جاری ہے نیز ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی اہل ہے۔

Published: undefined

مضمون میں ممبئی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب تک اس معاملے میں جو تفتیش ہوئی ہے وہ ٹھیک ڈھنگ سے کی گئ ہے -کسی بھی سمت میں اس معاملے میں ممبئی پولیس نے کوئی کوتاہی نھیں برتی ہے-

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined