قومی خبریں

شیو سینا کا جموں میں ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

شیو سینا کے کارکنوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے لیڈروں کو مبارک باد دینا چاہتے ہیں کیونکہ جموں و کشمیر میں بھی پٹرول کی قیمت فی لیٹر سو روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

فائل تصویر
فائل تصویر 

جموں: شیو سینا کے کارکنوں نے ہفتے کے روز یہاں ڈوگرہ چوک میں جمع ہو کر ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ گاڑیوں پر اسٹیکر بھی لگا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے لیڈروں کو مبارک باد دینا چاہتے ہیں کیونکہ جموں و کشمیر میں بھی پٹرول کی قیمت فی لیٹر سو روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ موصوف احتجاجی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ لیڈران لوگوں کو راحت پہنچانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دوران جب پٹرول کی قیمت فی لیٹر 60 روپے ہو گئی تھی تو اس وقت بی جے پی کے لیڈروں نے اسی ڈوگرہ چوک میں جمع ہو کر احتجاج درج کیا تھا لیکن آج وہ لیڈران کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2014 کے مقابلے میں اشیائے خوردنی اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے اور ان کا خریدنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں رہ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined