قومی خبریں

شیوسینا راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل کی مخالفت کرے گی: ادھو ٹھاکرے

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی پارٹی راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل کی مخالفت کرے گی کیوں کہ اس مسئلہ پر پیدا ہوئے سوالات کے جواب نہیں دئے جا رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے منگل کے روز واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی پارٹی راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل (سی اے بی) کی اس وقت تک مخالفت کرے گی جب تک اس مسئلہ پر پیدا ہوئے سوالات کے جواب نہیں مل جاتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لوک سبھا نے اس متنازع بل کو منظور کیا جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم باشندوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمانوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث ہوگی ،اس کی مخالفت ملک بھر میں جاری ہے جبکہ شمال مشرق میں گیارہ گھنٹے بند کااعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیوسینا نے لوک سبھا میں کئی سوالات اٹھائے تھے ،لیکن ان کا جواب نہیں ملا ہے،
لوک سبھا میں اس کی حمایت کامقصد یہ ہے کہ ایوان میں بی جے پی کی اکثریت ہے اور راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، دراصل ہمیں جاننا ہے کہ بی جے پی شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ خود کو محب وطن کے طور پر پیش کررہی ہے اور یہ بتانے کی۔کوشش کی۔ جارہی ہے کہ جو مخالفت کریں گے، وہ ملک دشمن ہیں ،اس سوچ کو بدلنا ہوگا۔ شیوسینا نے راجیہ سبھا میں الگ موقف ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

شیوسیناکے ترجمان سنجے راوت نے کہا کہ ہم راجیہ سبھا الگ انداز میں اس بل پر پیش ہوں گے،کیونکہ بل کے متعلق سوالات کے حکومت کو واضح جوابات دینے ہوں گے۔شیوڈینا کے تین ممبر ہیں اور ان کی مخالفت سرکار کوبھاری پڑ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined