قومی خبریں

سنندا ​​پشکر موت معاملہ: ششی تھرور الزامات سے بری

خصوصی جج گوئل نے آج ورچوئل طریقے سے سماعت کے دوران مسٹر تھرور کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز یعنی آج کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ان کی اہلیہ سنندا ​​پشکر کی موت کے معاملے میں تمام الزامات سے بری کردیا۔خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے مسٹر تھرور کو ان الزامات سے بری کرتے ہوئے بانڈ بھرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیرالہ کے ترواننت پورم سے رکن پارلیمنٹ تھرور نے کہا کہ پچھلے ساڑھے سات سال ان کے لیے کافی مشکل رہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ محترمہ پشکر 17 جنوری 2014 کی رات قومی دارالحکومت دہلی کے دی لیلا ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے مسٹر تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 498 اے اور 306 (خودکشی پر اکسانے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Published: undefined

دہلی پولیس نے سال 2019 میں مسٹر تھرور پر محترمہ پشکر کو خودکشی پر اکسانے کے لیے قتل کے الزام میں مقدمہ چلانے کی اجازت مانگی تھی۔خصوصی جج گوئل نے آج ورچوئل طریقے سے سماعت کے دوران مسٹر تھرور کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined