قومی خبریں

بجٹ کے بعد شروع ہوا شیئر مارکیٹ کا زوال جاری، لگاتار ساتویں دن گراوٹ درج

شیئر مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا اور نفٹی کے اگست سیریز میں کمزوری کا رخ دیکھا گیا۔ آج سنسیکس 51.05 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ جب کہ نفٹی 9.90 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ کھلا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا شیئر بازار میں گراوٹ کا دور جاری

گھریلو شیئر بازار پر لگاتار ساتویں دن جمعہ کو گراوٹ جاری رہی۔ حالانکہ شروعاتی کاروبار کے دوران سنسیکس اور نفٹی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے 30 شیئروں پر مبنی انڈیکس سنسیکس گزشتہ سیشن کی کلوزنگ سے تقریباً 37831.36 پر کھلا اور 37888.36 تک اُچھلا جب کہ اس کی نچلی سطح 37690.47 رہی۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے 50 شیئروں پر مبنی انڈیکس نفٹی پچھلے سیشن کے مقابلے کمزوری کے ساتھ 11247.75 پر کھلا اور 11267.75 تک اچھال جب کہ اس کی نچلی سطح 11210.05 رہی۔ سب سے زیادہ گرنے والے شیئروں میں ویدانتا، بجاج آٹو، ٹاٹا موٹرس، او این جی سی اور ٹیک مہندرا ہیں۔ وہیں نفٹی بینک، نفٹی پی ایس یو بینک اور نفٹی پرائیویٹ بینک چھوڑ کر نفٹی کے سبھی سیکٹر لال نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ گراوٹ والے سیکٹر نفٹی آئی ٹی اور نفٹی رئیلٹی ہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

اس سے قبل شیئر بازار میں جمعرات کو شروعاتی تیزی برقرار نہیں رہ پائی تھی۔ بمبئی شئیر بازار کا سنسیکس اور این ایس ای نفٹی جمعرات کو معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 3:10 PM IST