قومی خبریں

جو لوگ بات چیت میں شامل ہی نہیں تھے، انہیں انضمام کی خبر کیسے ہوگی: شرد پوار

مہاراشٹر میں این سی پی کے ممکنہ انضمام پر کشمکش برقرار ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ جو لوگ بات چیت میں شامل نہیں تھے، انہیں معلومات کیسے ہوں گی، جبکہ اجیت پوار گروپ نے انضمام سے انکار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب

 

مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے دونوں دھڑوں کے ممکنہ انضمام کو لے کر غیر یقینی صورتحال بدستور قائم ہے۔ اسی غیر واضح فضا کے باعث انضمام کے مسئلے پر سیاسی تکرار بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ پیر کے روز این سی پی (شرد پوار گروپ) کے سرپرست شرد پوار نے میڈیا سے رسمی گفتگو کے دوران ایک معنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انضمام سے متعلق ہونے والی بات چیت میں شامل ہی نہیں تھے، انہیں اس بارے میں معلومات کیسے ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

شرد پوار کا یہ تبصرہ بالواسطہ طور پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے اس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں فڈنویس نے کہا تھا کہ اگر واقعی دونوں این سی پی کے انضمام پر بات ہوئی ہوتی تو اجیت دادا پوار اس بارے میں انہیں ضرور آگاہ کرتے، کیونکہ اجیت پوار اور ان کا گروپ اس وقت مہایوتی حکومت کا حصہ ہے۔

ادھر اجیت پوار گروپ کی این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے بھی انضمام سے متعلق کسی بھی میٹنگ سے صاف انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اجیت دادا پوار نے ان سے کبھی انضمام کے موضوع پر بات نہیں کی۔ البتہ، انہوں نے یہ ضرور تسلیم کیا کہ ضلع پریشد کے انتخابات میں ساتھ مل کر لڑنے پر گفتگو ہوئی تھی۔ تٹکرے نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی این ڈی اے کا حصہ ہے اور جو کوئی این ڈی اے میں شامل ہونا چاہے، وہ ان کے ساتھ آ سکتا ہے۔ ان کے مطابق، انضمام کا موضوع یہیں ختم ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

شرد پوار نے فڈنویس کا نام لیے بغیر ایک بار پھر یہ مؤقف دہرایا کہ چونکہ فڈنویس کا تعلق بی جے پی سے ہے، نہ کہ این سی پی سے، اس لیے وہ ان میٹنگز کے بارے میں کیسے جان سکتے ہیں جو پارٹی کے اندرونی سطح پر ہوئی ہوں۔ اس سے قبل شرد پوار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ اجیت پوار نے دونوں این سی پی کے انضمام کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس سلسلے میں بات چیت بھی ہوئی تھی۔

شرد پوار گروپ کے سینئر لیڈر جینت پاٹل سمیت دیگر رہنما بھی اس مؤقف کو دہرا رہے ہیں کہ اجیت پوار نے انضمام کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس بارے میں 12 فروری کو باضابطہ اعلان متوقع تھا۔ تاہم، اجیت پوار کے اچانک انتقال کے بعد ان کے گروپ کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اجیت دادا نے کبھی بھی انضمام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ شرد پوار کے علاوہ پوار خاندان کا کوئی اور فرد اس معاملے پر کھل کر گفتگو نہیں کر رہا۔ اجیت پوار کی اہلیہ اور ریاست کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار بھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔ وہیں اجیت پوار کے بھتیجے اور رکن اسمبلی روہت پوار نے کہا ہے کہ وہ تیرھویں کے بعد ہی اس موضوع پر اپنا مؤقف واضح کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined