قومی خبریں

مودی پر بنی دستاویزی فلم پر پابندی لگانا جمہوریت پر حملہ: پوار

پوار نے کہا کہ  وہ پرکاش امبیڈکر کے اس بیان سے متفق نہیں ہیں کہ وزیر اعظم ای ڈی اور سی بی آئی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال نہیں کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کا وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی مودی کویشچن‘پر پابندی لگانے کا فیصلہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

Published: undefined

مسٹر پوار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی سی میڈیا گروپ کی طرف سے بنائی گئی دستاویزی فلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ پوری طرح  سےجمہوریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مذہبی مسائل پر اپنا ووٹ نہیں دیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ’بھارت جوڑو‘دورے کی حمایت کی اور مختلف مقامات پر اس میں شامل بھی ہوئے لیکن مرکزی حکومت نے راہل گاندھی کی ایک مختلف تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔ راہل گاندھی کو عام لوگوں کی طرف سے ملنے والی زبردست حمایت کی وجہ سے حکومت اپنی کوشش میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے مجوزہ استعفیٰ کی بحث پر، مسٹر پوار نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج اور دیگر عظیم لوگوں پر کئی متنازعہ بیان بازی کرنے والے شخص سے ریاست کے لوگوں کو آزاد کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مسٹر پوار نے کہا کہ ایک سروے نے اشارہ دیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آنے والے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی اور اسی بنیاد پر ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ہر ریاست کے مختلف مسائل ہیں اور انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تال میل پر بات چیت شروع ہوگی۔

Published: undefined

مسٹر پوار نے ونچیت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے لیڈر پرکاش امبیڈکر کے اس بیان کی تردید کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپوزیشن کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مسٹر مودی مرکزی تفتیشی نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

Published: undefined

شیو سینا (ٹھاکرے) اور وی بی اے کے درمیان اتحاد پر اپنا رخ واضح کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہاکہ ”ہم نے ابھی تک وی بی اے کے ساتھ بات چیت نہیں کی ہے۔ ایم وی اے کے طور پر ہم آنے والے انتخابات کا متحد ہوکر سامنا کریں گے اور ہم ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔“

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined