قومی خبریں

شرمناک! پٹنہ جنکشن پر اچانک چلنے لگی فحش ویڈیو، آر پی ایف نے درج کیا مقدمہ

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے اہلکاروں نے فوری طور پر رابطہ کر کے نشریات کو روکوا دیا۔ یہ فحش ویڈیو اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمز پر تین منٹ تک چلتی رہی۔ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ ریلوے اسٹیشن کی فائل تصویر</p></div>

پٹنہ ریلوے اسٹیشن کی فائل تصویر

 

تصویر آئی اے این ایس

پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا انتظار کر رہے سینکڑوں مسافر اس وقت حیرت زدہ رہ رہ گئے جب تین منٹ تک تمام ٹی وی اسکرینوں پر فحش ویڈیو چلنے لگی۔ یہ ویڈیو اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمز پر تین منٹ تک چلتی رہی۔ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ ویڈیو اور فلموں کی ٹیلی کاسٹ کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے اہلکاروں نے فوری طور پر ان سے رابطہ کیا اور نشریات کو روکوا دیا۔

Published: undefined

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے داناپور میں ڈی آر ایم آفس کے سرکاری ترجمان پربھات کمار نے کہا کہ ہم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاہدہ منسوخ کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ ہم نے کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، اس طرح کے معاملے برداشت نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ ہم اس کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح کا واقعہ اتوار کی صبح بھی اسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined