قومی خبریں

ممبئی اور مضافات میں پانی کی شدید قلت، میونسپل کارپوریشن پر 15 کے بجائے 50 فیصد کٹوتی کا الزام

شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، بہت سے علاقوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں 50 فیصد تک کٹوتی کا سامنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پانی، علامتی تصویر  آئی اے این ایس</p></div>

پانی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: ممبئی شہر اور مضافات میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، شہریوں کا الزام ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے 15 کے بجائے 50 یصد پانی کی کٹوتی کر دی ہے۔ دراصل بی ایم سی نے بھانڈوپ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پائپ لائن کی مرمت کے سبب کٹوتی کی گئی ہے۔

Published: undefined

شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، بہت سے علاقوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں 50 فیصد تک کٹوتی کا سامنا ہے، خاص طور پر پلانٹ سے دور علاقوں میں جیسے ماؤنٹ میری کے باندرہ کے علاقے، ایس وی روڈ، لنکنگ روڈ اور چیپل روڈ، کلینا اور اندھیری (ایسٹ) جیسے علاقے پانی کی کٹوتی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے مکینوں نے بی ایم سی کو فوری طور پر کٹوتی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے متعدد نمائندگیاں پیش کیں۔

Published: undefined

باندرہ کے سابق کارپوریٹر آصف زکریا کے مطابق، بلندی پر واقع تمام علاقوں کو پانی کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ’’ایچ ویسٹ وارڈ کو روزانہ 12 پاؤنڈ پریشر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس وقت پانی کا پریشر صرف 5 سے 6 پاؤنڈ ہے، اس لیے تمام علاقے متاثر ہو رہے ہیں‘‘۔

Published: undefined

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ سپلائی میں تقریباً 15 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ ہمیں اس سے زیادہ کا سامنا ہے۔ دباؤ واقعی کم ہے اور ہماری روزمرہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سپلائی بالکل بھی مناسب نہیں ہے، اس شدید گرمی میں کئی دنوں سے پانی کی مناسب فراہمی نہیں ہے۔ کیا یہ میٹرو اور اسمارٹ سٹی بھی ہے؟۔ جبکہ ایک اور رہائشی نے پینے کے پانی کی سپلائی میں "بدبو" کی شکایت کی ہے۔ بی ایم سی نے 31 مارچ سے 30 دن کے لیے پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا تاکہ بھانڈوپ پلانٹ کو سپلائی کرنے والی ایک اہم سرنگ میں سوراخ ٹھیک کیا جا سکے، جو 65 فیصد پانی کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

Published: undefined

بی ایم سی کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ سرنگ میں ٹوٹ پھوٹ کو ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں جو 80 میٹر زیر زمین ہے، ایک نجی پارٹی نے بورویل کھودا تھا جس سے پائپ لائن میں سوراخ ہوگیا تھا، حکام نے ٹنل کو پانی سے نکال دیا ہے اور تانسا پائپ لائن کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined