قومی خبریں

متھرا میں شدید سڑک حادثہ، مندر سے لوٹ رہے 7 عقیدت مند ہلاک

اتر پردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹینکر کی زد میں آنے سے کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

متھرا: اترپردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹینکر کی زد میں آنے سے کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی رات تقریباً بارہ بجے مائل اسٹون 68 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ورنداون سے درشن کرکے ہریانہ کے ضلع جند میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے ایک کنبہ کی کار ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لائن میں آئے ایک ٹینکر سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں ساتوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ تمام مہلوکین ضلع جند کے گڑھ سفیدو کے باشدے تھے۔ ڈیزل سے بھرا ٹینکر نوئیڈا سے آگرہ کی جانب جارہا تھا جبکہ کار آگرہ سے نوئیڈا جارہی تھی۔ اسی دوران ٹینکر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب آگیا اور مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار سے ٹکر اگیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں منوج (45) ، بیوی ببیتا (40) ، بیٹا ابھے (18) اور ہیمنت (16) کے علاوہ میتھلیش متل کا بیٹا کنو (10) ، بیٹی ہماندری (14) اور راکیش (39) شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined