قومی خبریں

دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کا قہر، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں لُو اور شدید بارش کا انتباہ کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p> شدید گرمی کی علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

شدید گرمی کی علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 

IANS

 ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت گرمی کا قہر جاری ہے۔ لوگوں کا شددید گرمی اور لُو سے بُرا حال ہے۔ دوسری طرف کچھ ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں بارش کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں لُو اور شدید بارش کا انتباہ کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی سمیت میدانی علاقوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ لُو نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار کر دیا ہے۔ کئی ریاستوں میں اس کو لے کر الرٹ جاری ہے۔ شمالی ہند کے موسم کی بات کریں تو یہاں لُو جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔  دہلی میں آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3-2 ڈگری سیلسیس بڑھ کر 40 سے 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ وہیں جمعہ اور ہفتہ کو بھی لُو کے قہر سے لوگوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف پہاڑی ریاستوں میں ہلکی بارش اور برفباری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان، ہریانہ، اوڈیشہ، پنجاب اور دہلی میں آج شدید گرمی کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ 24 سے 26 اپریل کے درمیان بہار اور جھارکھنڈ کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے بہار کے کشن گنج اور ارریہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کے زیادہ تر ضلعوں میں شدید گرمی کا دور جاری رہنے والا ہے۔ حالانکہ مشرقی یوپی کے کچھ ضلعوں میں محکمہ موسمیات نے آندھی اور ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی یوپی میں لُو کے حالات بنے رہیں گے۔ کانپور، آگرہ اور لکھنؤ جیسے ضلعوں میں پارا 40 ڈگری کے پار جا سکتا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کے مشرقی حصوں میں لُو کی حالت بنی رہے گی۔

Published: undefined

ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ جموں و کشمیر کے سری نگر اور گلمرگ، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسے ہمالیائی علاقوں میں بجلی، گرج اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined