قومی خبریں

پورے ملک میں شدید ٹھنڈ کا قہر، پہاڑی علاقوں میں برفباری سے عوامی زندگی متاثر، ہماچل میں 134 سڑکیں بند

دہلی کے زیادہ ترعلاقوں میں دھند اور کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں کچھ دنوں تک ہلکی بارش ہونے کے بھی آثار ہیں۔ ہماچل کے کوکسر میں 24 گھنٹوں میں 5.6 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
DL_BM

پورے ملک میں اب شدید ٹھنڈک پڑنی شروع ہو گئی ہے۔ راجدھانی دہلی کے زیادہ ترعلاقوں میں دھند اور کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں آج سے اگلے کچھ دنوں میں ہلکی بارش ہونے کے بھی آثار ہیں۔ محکمہ نے ٹھنڈ میں اضافہ کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

ادھر اتر پردیش میں آگرہ، علی گڑھ، متھرا اور ورندا ون میں بھی شدید کہرا دیکھنے کو ملا۔ 26 دسمبر سے 28 دسمبر کے درمیان ریاست مختلف حصوں میں گھنے کہرے، بارش، برفباری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہرے اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جمعرات کو ریاست کے کئی حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج ریاست کے ضلعوں جیسے دیوریا، گورکھپور، بستی اور کشی نگر میں دیر رات اور صبح کے وقت ہلکے سے درمیانی سطح کا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے زیادہ تر علاقوں میں سخت سردی پڑ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مشرقی راجستھان میں ایک جگہ ہلکی بارش ہوئی جبکہ شدید کہرا بھی چھایا رہا۔ ادئے پور، اجمیر، کوٹا، جے پور، بھرت پور اور بیکانیر میں شدید کہرا رہنے کا امکان ہے۔ وہیں اونچائی والے ہمالیائی علاقوں میں برفباری شروع ہو چکی ہے جبکہ نچلی علاقوں میں گھنے بادلوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے منسیاری کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری پہنچ چکا ہے جس سے یہاں کی روزمرہ کی زندگی بُری متاثر ہو چکی ہے۔

وہیں ہماچل میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں کئی ضلعوں میں برفباری کے بعد تین قومی شاہراہوں سمیت کُل 134 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ افسروں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوکسر میں 5.6 سینٹی میٹر برفباری ہوئی، جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت میں کچھ ڈگری کی گراوٹ آئی اور لوگ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے کپکپاتے رہے۔ اس کے علاوہ کھدرالا اور شلارو میں 5 سینٹی میٹر، پوہ میں 2 سینٹی میٹر، سانگلا میں 1٫2 سینٹی میٹر اور کیلونگ، گونڈلا اور جوت میں 1 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔ لاہول اور اسپیتی ضلع کا تابو ہماچل پردیش کا سب سے ٹھنڈا مقام رہا۔ یہاں رات کا درجہ حرارت صفر سے 10.6 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا جبکہ اونا دن میں سب سے گرم رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

Published: undefined

جموں و کشمیر میں 40 دنوں کا چلّے کلاں شروع ہونے سے ٹھنڈ کا قہر بڑھ گیا ہے۔ چلّے کلاں شروع ہونے کے چوتھے دن شدید ٹھنڈ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ وادی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے جا چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سیلسیس کے ساتھ وادی کا سب سے ٹھنڈا علاقہ بنا رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined