قومی خبریں

مغربی بنگال میں 35 سیٹوں پر 283 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج،  لیکن سوال بہت ہیں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کےآٹھوے اور آخری مرحلہ کے لئےووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور ۲ مئی کو ووٹوں کی گنتی ہونا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

حالیہ برسوں میں شائد ہی کوئی اسمبلی چناؤ اتنےزیادہ سرخیوں میں رہے ہو ں جتنے مغربی بنگال اسمبلی کے چناؤ رہے۔ پہلے تو ان انتخابات کو بی جے پی اور ٹی ایم سی کےمقابلہ کےطور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن جیسےجیسےانتخابی مہم آگے بڑھی تو یہ چناؤ ممتا بنام مودی ہو گئے اور آخر میں یہ چناؤ کورونا وبا اور الیکشن کمیشن کی نظر ہو گئے ۔ آج آٹھوےاور آخری مرحلہ کےلئے ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں 35 سیٹوں پر 283 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔

Published: 29 Apr 2021, 8:11 AM IST

الیکشن کمیشن نےبھلے ہی کہا ہو کہ اس نے سخت حفاظتی انتظامات کئےہوئے ہیں لیکن اس وقت سب سے بڑا سوال جو الیکشن کمیشن سےپوچھا جا رہا ہے وہ ہے کہ کیا اس وقت انتخابات کرانے زیادہ ضروری تھے ؟ مدراس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر کیوں نہ قتل کے چارجز لگائے جائیں۔کورونا وبا نے پورے ملک میں قہر ڈھا رکھا ہےاور کل ہی پورے ملک میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار کے قریب رہی جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہےاور کل یہ تعداد 36 سو زیادہ رہی۔

Published: 29 Apr 2021, 8:11 AM IST

واضح رہے مغربی بنگال میں دو امیدواروں کا کورونا وائرس کی وجہ سےانتقال ہو چکا ہے اور ایک امیدوار کے مرنےکےبعد تو ان کی اہلیہ نندیتا سنہا نےالیکشن کمیشن کےافسران کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ جیسے جیسے کورونا وبا کی پھیلنے کی شرح بڑھتی گئی ویسے ویسے پارٹیوں کےبڑے رہنماؤں نے بڑے جلسوں کو خطاب کرنا بند کر دیا اور کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نے تو دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام انتخابی پروگرام سب سے پہلے منسوخ کردئے تھے۔

Published: 29 Apr 2021, 8:11 AM IST

اس ماحول میں انتخابات کرانے کےلئے جہاں الیکش کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےوہیں مرکز میں بر سر اقتدار جماعت بی جےپی کو بھی آڑےہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ عوام میں اس مدے کو لے کر ناراضگی بڑھ رہی ہے۔

Published: 29 Apr 2021, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2021, 8:11 AM IST