لکھنؤ: اترپردیش کے کئی اضلاع میں جمعرات کو بارش اور ژالہ باری کے درمیان بجلی گرنے سے ریاست میں کم سے کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ دیگر کئی جھلس گئے۔
سہارنپور سے موصول اطلاع کےمطابق دیوبند علاقے کے سانپلا روڈ پر واقع لکڑی کی ایک آڑھت پر بجلی گرنے سے پردیپ اور اس کے بھائی چھوٹن اس کی زدمیں آگئے۔ حادثے میں پردیپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھوٹن شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ جس وقت بجلی گری اس وقت پردیپ اور اس کابھائی چھوٹن سانپلا روڈپرواقع لکڑی کی ٹال پر مزدوری کررہے تھے۔
Published: undefined
ہردوئی سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع میں ہوئی بارش اور ژالی باری کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ گاؤںمیں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہیں۔
اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے لونار علاقے کے گھامڑ پوروا گاؤں میں عارف، بگھوری گاؤں میں رام نواس، جانیامئو گاؤں میں ستیہ پال، ٹڑیاوں تھانے کے جیراج پور گاؤں میں شری دیوی کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی جبکہ چار لوگ اس کی زد میں آنے سے بری طرح سے جھلس گئے۔
ضلع بریلی میں بھمورا علاقے کے سانکر پور نگلا گاؤں باشندہ نریندر (12) اور اوم پرکاش اپنے کھیت میں مٹر کی فصل بچانے گئے تھے۔ دوپہر میں بارش شروع ہونے پر وہ اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آنے سے ان کی موت ہوگئی مرنے والے آپس میں چچیرے بھائی ہیں۔وہیں بتھری چین پور کے بہگل پور میں بجلی گرنے سے کھیت میں کام کررہے نانہے اور منٹو جھلس گئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں بلند شہر ضلع کے آہار تھانہ علاقے کے دراور گاؤں میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے ہیمراج(23) کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وہ گھر سے اونتکا دیوی چوراہے کی جانب جا رہے تھے کہ اسی درمیان تیز بارش سے بچنے کے لئے وہ ایک نلکوپ کے پاس بیٹھ گئے۔ تبھی اچانک بجلی گری اور وہ اس کی زد میں آگئے۔ جہانگیرا ٓباد اسپتال لے جاتے وقت انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
جالون سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے رامپور تھانہ علاقے کے جگمّن پور گاؤں باشندہ پریم سنگھ سینگر(35) بکری باندھ رہے تھے اسی دومیان آسمانی بجلی گری اور وہ اس کی زد میں آگئے اس حادثے میں پریم کی بکری سمیت موت ہوگئی۔
فیروزآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے فریہا علاقے کے گنگلئی گانچ باشندہ پرمود کمار(35) کی موت ہوگئی۔ بارش اور ژالہ باری سے نارکھی، ٹنڈلہ، فریہا، اور مٹسینا علاقے میں آلو، سرسوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
دیوبند سے عارف عثمانی کے ان پٹ کے ساتھ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined