قومی خبریں

پولیس اہلکار، صحافی سمیت سات لوگ تاجرکےاغوا کے الزام میں گرفتار

اغوا شدہ لوگوں سے کہا گیا کہ پولیس کے پاس ان کو مڈ بھیر میں مارنے کا حکم ہے اور وہ اگر انہیں بارہ لاکھ روپے دے دیں تو ان کو اس مڈبھیڑ سے بچایا جا سکتا ہے۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی ali

نوگھر پولیس نے اتوار یعنی کل بتایا کہ سات افراد کو ایک تاجر اور اس کے دوست کو مبینہ طور پر اغوا اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ان سات افراد میں پولیس اہلکار ا ور ایک صحافی بھی شامل ہے۔

Published: undefined

ملزم کی شناخت ظاہر کیے بغیر پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار نوی ممبئی پولیس میں ہے جبکہ صحافی کا تعلق بھائیندر کے مضافات سے ہے۔واضح رہے 14 اگست کو ایک تاجر سمیر سکپال اور اس کے دوست کو چار لوگوں نے ایک کار میں اغوا کیا اورایک سنسان جگہ پر لے گئے۔

Published: undefined

ملزمین نے سمیر اور اس کے دوست پر ریوالور تان دی اور انہیں بتایا کہ کارمیں سوار لوگ نوی ممبئی پولس کے کرائم برانچ کے ہیں اور ان کے پاس مڈبھیڑ میں ان کو مارنے کے احکامات ہیں۔ انہوں نے مڈبھیڑ سے بچانے کے لئے متاثرین سے بارہ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

پولس نے بتایا کہ بعد میں ملزمین نے سمیر اور اس کے دوست کی جیب سے پچاس ہزار روپے جبرا چھین لئے اور ایک متاثر سے گلے میں پہنے ہوئے لاکٹ کو بھی چھین لیا۔جب سمیر کے دوست پیسے لے کر آئے تو ملزم نے انہیں پولس والا سمجھ لیا اور متاثرین کو ایک سنسان جگہ لے جا کر چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

Published: undefined

پولس نے بتایا کہ متاثرین کی شکایت کی بنیاد پر متعلقہ آئی پی سی سیکشن کے ساتھ ساتھ اسلحۃ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولس نے مزید بتایاکہ جمعہ کو پکڑے گئے ملزمین کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر انٹلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ۔ دو مفرور لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined