قومی خبریں

کولکاتا میں آگ لگنے سے سات گھر، ایک مل جل کر خاکستر

کولکاتا کے جورباگن علاقے میں آگ لگنے سے سات مکانات اور ایک مل جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات نیم تلہ شمشان کے قریب کاٹھگولا اسٹریٹ پر پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کولکاتا: کولکاتا کے جورباگن علاقے میں آگ لگنے سے سات مکانات اور ایک مل جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات نیم تلہ شمشان کے قریب کاٹھگولا اسٹریٹ پر پیش آیا۔ لوگ مکانات کے تباہ ہونے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا۔ فائر سروس کے اہلکار آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں ایک گھر کے گراؤنڈ فلور پر چائے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کا شبہ ہے۔

Published: undefined

مقامی کونسلر میرا ہاجرہ نے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ مل میں انتہائی آتش گیر مواد کی موجودگی کی وجہ سے آگ اتنی تیزی سے پھیلی۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہاجرہ نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے یا بحالی پر حکام سے مشورہ کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined