قومی خبریں

علی گڑھ: مندر کے پجاری سمیت 3 افراد کا قتل، علاقہ میں سنسنی

مندر کے پجاری کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد کھیت پر موجود شوہر و بیوی کو چاقیوں سے گود قتل کیا گیا، لوگوں کا بڑھتے جرائم کو لیکر کیا ہنگامہ، پولس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جائزہ لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

علی گڑھ: اتر پردیش میں بڑھتے جرائم کی وارداتوں سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ صوبہ مین جنگل راج قائم ہے اور لوگ دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے کو مجبور ہیں۔

علی گڑھ ضلع میں گزشتہ تین روز کی مدت میں آدھا درجن سے زائد افراد کی موت سے خوف و دہشت کا ماحول قائم ہے گزشتہ روز دیر شب بھی تھانہ علاقہ ہردواگنج کے تحت واقع گائوں سفیداپور کے نزدیک کلائی راجواہا کے کنارے بنے ایک آشرم نما مندر کے پجاری کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کچھ دیر بعد تھوری ہی دوری پر واقع کھیت کی رکھوالی کر رہے یوگیندر سنگھ ساکن سفیداپور و اس کی اہیہ وملیش کو بھی چاقیوں سے گودکر قتل کر دیا گیا۔

تینوں کے قتل کئے جانے کی اطلاع علاقائی لوگوں کو صبح جب ہوئی تو عالقہ میں دیکھتے ہی دیکھتے ہنگامہ ہو گیا گائوں کے لوگ جو جہاں تھا وہاں سے بھاگ کر جائے واردات کی جانب آتے گئے اسی درمیان کسی طرح علاقہ پولس کو بھی اطلاع مل گئی پولس نے موقع سے تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Published: undefined

علاقائی لوگوں نے ایک ہی علاقہ میں تین تین قتل کی وارداتوں پیش آنے سے پولس و ضلع انتظامیہ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کے خلاف نعرے کی۔ مظاہرین نے جلد از جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جائے وقوع کا معائنہ کرنے آئے ایس ایس پی و ضلع انتظامیہ کے سامنے بھی علاقائی لوگوں نے انی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے اور مجرم و قاتلوں کے حوصلے پولس کی لا رواہی کے سبب بلند ہی۔ واردات کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

ایس پی دیہات نے بتایا کہ قتل کی واردات کی جانچ نہایت سنجیدگی سے کی جا رہی ہے اسکے لئے جانچ ٹیم کی تشکیل کی جا چکی ہے جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ مندر کے پجاری بابا روپ داس گذشتہ 15 برس سے اسی آشرم میں رہکر سادھنا کرتے تھے ان کی کسی سے کسی طرح کی دشمنی بھی نہیں تھی۔ پولس زمینی سطح پر تمام پہلئوں سے جانچ کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک پولس نے سبھی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے سپر د کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined