قومی خبریں

سینئر سیاست داں اور کالم نگار انیس درانی اسپتال میں داخل، نگرانی کر رہی ڈاکٹروں کی ٹیم، حالت نازک

سینئر کانگرس رہنما، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اور کالم نگار انیس درانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد بدھ کی شام جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آئی سی یو میں ان کا علاج جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انیس درانی کی فائل تصویر</p></div>

انیس درانی کی فائل تصویر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ و سابق سفیر ہند اور کانگریس کے سینئر رہنما م. افضل کی اطلاع کے مطابق سینئر کانگرس رہنما، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین، کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے سابق سکریٹری اور کالم نگار انیس درانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد بدھ کی شام کو جے پی اسپتال نوئیڈا میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آئی سی یو میں ان کا علاج جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت نازک ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

Published: undefined

م. افضل نے انیس درانی کی خراب طبیعت کی اطلاع دیتے ہوئے تمام متعلقین، دوستوں اور خیر خواہوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ سینئر صحافی مودود صدیقی، ڈاکٹر فیروز دہلوی، سہیل انجم، ڈاکٹر اطہر فاروقی، ڈاکٹر شمع افروز زیدی، اسد مرزا، حاجی محمد ظہور اٹیچی والے اور جاوید قمر نے بھی قارئین سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined