قومی خبریں

عصمت دری معاملہ میں سینئر صحافی ترون تیج پال قصوروار قرار، بامبے ہائی کورٹ نے بری کیے جانے کے فیصلہ کو پلٹا

جسٹس نیلا گوکھلے اور جسٹس امت جمسنڈیکر کی ڈویژنل بنچ نے ترون تیج پال کو بری کیے جانے سے متعلق فیصلے کو پلٹ دیا۔ جب یہ فیصلہ سنایا گیا تو ترون تیج پال عدالت میں موجود تھے۔

ترون تیج پال / یو این آئی
ترون تیج پال / یو این آئی 

بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے 2013 کے عصمت دری معاملہ میں ’تہلکہ‘ کے سابق مدیر ترون تیج پال کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے ذریعہ بری کیے جانے کے فیصلہ کو پلٹ دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے گوا حکومت کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے تیج پال کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اب عدالت ان کی سزا سے متعلق الگ سے سماعت کرے گی۔

جسٹس نیلا گوکھلے اور جسٹس امت جمسنڈیکر کی ڈویژنل بنچ نے ترون تیج پال کو بری کیے جانے سے متعلق فیصلے کو پلٹ دیا۔ جب یہ فیصلہ سنایا گیا تو ترون تیج پال عدالت میں موجود تھے۔ اس بارے میں تفصیلی حکم جاری ہونا فی الحال باقی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔