قومی خبریں

شرجیل امام کی عرضی پر دہلی پولیس سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر معاملے میں غداری اور دیگر سنگین الزامات کا سامنا کررہے شرجیل امام کی عرضی پر دہلی پولیس سے جمعہ کو جواب طلب کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر معاملے میں غداری اور دیگر سنگین الزامات کا سامنا کررہے شرجیل امام کی عرضی پر دہلی پولیس سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔

شرجیل نے ملک کے مختلف حصوں میں ایک ہی طرح کی پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کے خلاف اور تمام معاملات کی جانچ ایک ہی ایجنسی سے کرائے جانے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔

Published: undefined

جج اشوک بھوشن اور جج سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے شرجیل کی طرف سے پیش سینئر وکیل سدھارتھ دوے کے دلائل سننے کے بعد دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا اور معاملہ کی سماعت دس دن بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔

سماعت کے دوران دوے نے دلیل دی کہ ان کے موکل کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج تمام پانچ ایف آئی آر ان کی ہی تقریر پر مبنی ہیں۔ دوے نے ایسے ہی ایک طرح کے کئی معاملات درج کئے جانے کے خلاف ری پبلک ٹی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو عدالت عظمی سے ملی راحت کا ذکر بھی کیا لیکن جج بھوشن نے کہا کہ اگر پولیس کو کچھ سنگین جرم کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو ایف آئی آر درج کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے منتظمین میں سے ایک شرجیل پر غداری کے الزام لگے ہیں جن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 124اور 153اے کے علاوہ انسداد غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 بھی جوڑی گئی ہے۔ شرجیل فی الحال جیل میں بند ہے۔

Published: undefined

گزشتہ برس 13اور 15دسمبر کو جامعہ تشدد میں شامل ہونے کے لئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کے خلاف مختلف ریاستوں میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس پر دسمبر میں اشتعال انگیز کی وجہ سے جامعہ میں تشدد بھڑکانے اور پندرہ جنوری کو سی اے اے کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریر کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined