قومی خبریں

سیکورٹی، روزگار نے یوپی کی معیشت کو نئی جہت دی ہے: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج اتر پردیش امن و امان اور ترقی کے رجحان کے لیے پہچانا جاتا ہے، جو مافیا کی سابقہ تصویر اور امن و امان کی تباہ حال صورتحال سے بہت دور ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی

 

بستی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امن و امان و ترقی کے لئے ریاست یوپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اور روزگار کی مشترکہ قوت نے یوپی کی معیشت کو نئی جہت دی ہے۔ اس سے روزگار، کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ آج اتر پردیش امن و امان اور ترقی کے رجحان کے لیے پہچانا جاتا ہے، جو مافیا کی سابقہ تصویر اور امن و امان کی تباہ حال صورتحال سے بہت دور ہے۔

Published: undefined

اترپردیش کے نو منتخب سب انسپکٹروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 9 ہزار خاندانوں کو خوشی ملے گی اور اس سے اتر پردیش میں تحفظ کا احساس بڑھے گا، کیونکہ نئی بھرتیوں سے ریاست میں پولیس فورس مضبوط ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 سے یوپی پولیس میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نئی تقرریوں کے ساتھ، موجودہ نظام کے تحت ملازمت اور سیکورٹی دونوں میں بہتری آئی ہے۔

Published: undefined

ضلع بستی کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں ریاست کے 9055 نو منتخب سب انسپکٹروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں تقریباً ہر ہفتے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں روزگار میلہ سے خطاب کرنے کا موقع مل رہا ہے اور ملک کو مسلسل بہت سے باصلاحیت نوجوان مل رہے ہیں جو سرکاری نظام میں نئی سوچ اور استعداد پیدا کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے تقرری کا لیٹر حاصل کرنے والے امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے نئے چیلنجز اور ذمہ داریوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ اپنے آپ میں آموزگار کو زندہ رکھیں۔ اپنی شخصیت کی نشوونما، ترقی اور علم پر کام کرتے رہیں۔ سیکورٹی اور معاشرے کو سمت دینے دونوں کی ذمہ داری ہوگی۔ ’آپ لوگوں کی خدمت اور طاقت دونوں کے عکاس ہو سکتے ہیں‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا جب آپ اس سروس میں آتے ہیں تو آپ کو پولیس کی طرف سے ایک 'ڈنڈا' ملتا ہے، لیکن بھگوان نے آپ کو ایک دل بھی دیا ہے۔ اسی لیے آپ کو حساس بھی ہونا چاہیے اور نظام کو بھی حساس بنانا ہوگا‘‘ انہوں نے تربیت پر بھی زور دیا جس سے اسمارٹ پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سائبر کرائم، فورینسک سائنس، جیسے جدید شعبوں میں حساسیت میں بہتری آئے گی۔

Published: undefined

ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے نئے ہوائی اڈوں، مال بردار راہداری، نئے دفاعی راہداری، نئے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹس، جدید آبی گزرگاہوں، ایک نئے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کیا جو روزگار کے غیر معمولی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ یوپی میں سب سے زیادہ ایکسپریس وے ہیں اور شاہراہوں کو مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف روزگار پیدا کر رہے ہیں بلکہ ریاستوں میں مزید پروجیکٹوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

حال ہی میں ریاست میں ہوئے گلوبل انوسٹر سمٹ کے حوالے سے پرجوش ردعمل کا بھی ذکر کیا اور اس پر بھی زور دیا کہ کس طرح اس سے ریاست میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مدرا اسکیم، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم، پھلتے پھولتے ایم ایس ایم ای اور متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تحت 10 لاکھ روپے تک کے ضمانت کے بغیر قرضوں کی مثال پیش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined