قومی خبریں

جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دوسری عرضی داخل

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی کارروائی لاپروائی سے پُر ہے، اس میں آئینی طور پر لی گئی اجازت کا فقدان ہے۔ اس سے جموں و کشمیر کے لاکھوں شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘‘

تصویر اے ّ آئی این ایس
تصویر اے ّ آئی این ایس 

نئی دہلی: جموں و کشمیر کو آئین کے آرٹیکل 370 کے ذریعے فراہم کردہ خصوصی درجہ کو ہٹانے کے صدارتی احکام کے خلاف ایک کشمیری وکیل نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ایڈوکیٹ شاکر صابر نے اپنی عرضی میں دعوی کیا ہے کہ صدارتی حکم کے ذریعے جس آرٹیکل 367 میں ترمیم کی گئی ہے اور جس کے نتیجہ میں جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہو گیا ہے، اسے ریاستی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ترمیم نہیں کیا جا سکتا، لہذا یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی کی منظوری عام کشمیری کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ جموں و کشمیر کی تاریخ اور جغرافیہ کو تبدیل کیے جانے والے کسی بھی قدم سے پہلے انتہائی ضروری ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی کارروائی لاپروائی سے پُر ہے، اس میں آئینی طور پر لی گئی اجازت کا فقدان ہے۔ اس سے جموں و کشمیر کے لاکھوں شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘‘

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

صابر نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گورنر نے اپنی طاقت کا غیر قانونی طریقہ سے استعمال کیا ہے کیوں کہ انہوں نے کبھی بھی وزرا کونسل سے مشورہ نہیں کیا، جس میں سابق ریاست کے منتخب شدہ نمائندگان شامل ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

عرضی میں دعوی کیا گیا ہے کہ ’’یہ فیصلہ ایگزیکیوٹیو کی طرف سے ریاستی اسمبلی کے مشورے کے بغیر یکطرفہ طور پر لیا گیا ہے۔‘‘ عرضی میں ریاست میں پابندیوں کے حوالہ سے بھی عدالت عظمی کو اطلاع دی گئی ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو غیر مؤثر بنانے کے حکم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اب تک دو عرضیاں داخل ہو چکی ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST