قومی خبریں

بنگال میں کانگریس، بائیں محاذ اور آئی ایس ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم مکمل

ذارئع کے مطابق کانگریس نے 92اسمبلی حلقہ، آئی ایس ایف 36سے 37سیٹوں پر اور بقیہ سیٹوں پر بائیں محاذانتخاب لڑے گا۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس  

کانگریس، بائیں محاذ اور آئی ایس ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جاری بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ محاذ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے مقابلے عوام کے سامنے متبادل پیش کرے گا ۔

Published: undefined

ذارئع کے مطابق کانگریس نے 92اسمبلی حلقہ، آئی ایس ایف 36سے 37سیٹوں پر اور بقیہ سیٹوں پر بائیں محاذانتخاب لڑے گا۔ بائیں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے حریف جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرکے اس پورے معاملے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

Published: undefined

سی پی ایم کے ذرائع کے مطابق بمان بوسن نے کل ریاستی کانگریس کے صدرادھیررنجن چودھری سے طویل ملاقات کی اور اس کے بعد رات دس بجے آئی ایس ایف کے رہنما عباس صدیقی سے بات چیت کی جس کے بعد یہ پورا معاملہ حل ہوگیا ۔ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ پردیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ متحدہ محاذ بی جے پی اورترنمول کانگریس کے پروپیگنڈے کے خلاف ہم میدان میں جارہے ہیں ۔عوام مرکزی حکومت کی مہنگائی اور ممتا بنرجی کے خلاف ہیں ۔اس لئے انہیں امید ہے کہ بنگال کے عوام ان دونوں کے بجائے متحدہ محاذ کو ووٹ دیں گے ۔ بریگیڈ کی ریلی میں عوام کی بھیڑ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔

Published: undefined

ترنمول کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا ہے کہ بائیں بازو کے لوگ بریگیڈ کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔ وہ بھیڑ آئی ایس ایف کے لوگوں کی تھی۔ اس اتحاد کی وجہ سے ترنمول کانگریس مخالف ووٹوں کی تقسیم ہوگی اور اس کا فائدہ ترنمول کانگریس کو ہوگا۔

Published: undefined

سی پی ایم رہنما اور ایم ایل اے تنوموئے بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں 175 نشستوں کے ساتھ اقتدار میں آرہے ہیں۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ انہیں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined